عمران،قادری لندن منصوبے کی وضاحت کریں:عرفان صدیقی ،ملک میں کوئی ادارہ تخریب کاری نہیں چاہتا ہے، مشیر وزیر اعظم

پیر 22 ستمبر 2014 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء ) وزیراعظم کے خصوصی مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری اپنے لندن منصوبے کے مقاصد کی عوام کے سامنے وضاحت کریں اور بتائیں کہ خفیہ ایجنڈے کے پس پردہ کون ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری پہلے ہی لندن میں عمران خان اور چوہدری برادرن سے ہونے والی ملاقاتوں کی تصدیق کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہاکہ عمران خان ملک میں انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں جبکہ طاہرالقادری نظام کو پٹری سے اتارنے کے خواہشمند ہیں۔ شاہ محمود قریشی اورشیری مزاری کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے آپ کو ابہام کا شکارکررہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی ادارہ تخریب کاری نہیں چاہتا ہے۔