راولپنڈی ، ٹارگٹ کلنگ کے واقعے نے اہل سنت جماعت کے مفتی امان اللہ کو شہید کردیا گیا، مفتی امان الله کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دوسرا ساتھی شدید زخمی

پیر 22 ستمبر 2014 08:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء) راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے نے اہل سنت جماعت کے مفتی امان الله کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ فائرنگ کے اس واقعے کی مفتی امان الله کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والے مفتی امان الله کی لاش فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں اہل سنت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکن ہسپتال میں پہنچ گئے۔

جبکہ شدید احتجاج کرتے ہوئے راجہ بازار ‘ سٹی صدر روڈ‘ کشمیری بازاری‘ گندم منڈی‘ ٹرنک بازار اور لیاقت روڈ بند کروادی۔ مشتعل کارکنوں نے فوارہ چوک میں ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کردی جس کے بعد شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا پولیس کی ابتدائی اطلاع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ واپڈا گیٹ دھمیال کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

جب مفتی امان الله اور محمود اور ان کا ساتھی محمود موٹر سائیکل نمبر آر آئی ایم 2508 پر سوار ہوکر جامع اسلامیہ مصطفیٰ فاروق اعظم لالہ رخ کالونی چکری روڈ سے واپس راجہ بازار کی جانب آرہے تھے کہ ایک دوسرے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا شکار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے سرچ آپریشن کے دوران جائے وقوعہ کے قریب سے ایک تیس بور پسٹل لوڈڈ اس کے ساتھ آٹھ گولیاں اور نائن ایم ایم کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں پولیس کے مطابق تفتیش کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نظر آتا ہے۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد راجہ بازار اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارکنوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔ مفتی امان الله مدرسہ تعلیم القرآن راجہ بازار کے مہتمم مولانا اشرف کے صاحبزادے تھے اور ان کی عمر 35 برس کے قریب تھی۔ واقعے کے بعد شہر میں کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :