بحالی کے کام،متاثرہ علاقوں کے اچانک دورے کروں گا،شہبازشریف ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اوربحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں، اچانک دوروں سے زمینی حقائق سے آگاہی اورلوگوں کے مسائل کی بہتر معلومات ملتی ہیں،بیان

پیر 22 ستمبر 2014 08:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)پنجاب کے زیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ بحالی کے کاموں کاجائزہ لینے کے لئے وہ متاثرہ علاقوں کے غیر اعلانیہ دورے کریں گے تاکہ زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے،میڈیارپورٹ کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اوربحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اچانک دوروں سے زمینی حقائق سے آگاہی اورلوگوں کے مسائل کی بہتر معلومات ملتی ہیں۔انہوں نیانتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریسکیواورریلیف آپریشن کی طرح بحالی کا کام بھی تیزی سے کیاجائے۔ مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی دن رات مدد کرنے والے ہمارے سر کے تاج ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ امداد اوربحالی کے کاموں میں غفلت یا کوتاہی کی شکایت پرسخت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :