امریکہ نے پاکستان کو 160بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کی منظوری دیدی

اتوار 21 ستمبر 2014 08:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) امریکہ نے بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد سے محفوظ 160بکتر بند گاڑیوں کی پاکستان کو فروخت کی منظوری دیدی ہے ۔جنگی کی مرمت اور فاضل پرزہ جات کی سہولت کے ساتھ لاگت کا تخمینہ 198ملین ڈالرزلگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی دفاعی سلامتی تعاون کے ادارے (ڈی ایس سی اے)کی جانب سے جاری پریس ریلیزمیں کہاگیاہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو 160بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کی منظوری دی ہے بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے 160نوبسٹار کی ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کی درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کو فاضل پرزہ جات کی جانچ کے آلات ، تکنیکی دستاویزات ، تربیت بھی فراہم کی جائے ۔

واضح رہے کہ ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کے حصول کے امکانات رواں سال مارچ میں ظاہر ہوگئے تھے ۔ اس لئے افغانستان سے انخلاء کے ساتھ پینٹاگون نے اضافی فوجی سامان امریکی اتحادیوں کو فروخت کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔ پاکستانی اور امریکی حکام کے مابین اس معاملے پرکئی مہینوں سے بات چیت کی گئی تھی اور افغانستان میں اختتام پذیر ہوئی جنگ کے ساتھ امریکہ نے پاکستانی درخواست کو منظور کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :