تربت میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ ایک اہلکار شہید‘ 2 زخمی‘ گاڑی تباہ،ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2 راکٹ فائر‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 21 ستمبر 2014 08:41

تربت‘ ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) تربت میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز تربت کے علاقے دشت میں نیشنل ہائی وے پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقے نوتکانی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو راکٹ داغے جوکہ خوش قسمتی سے چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے پھٹے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :