مقبوضہ کشمیر‘ کپواڑہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں‘ چار مجاہدین شہید

اتوار 21 ستمبر 2014 08:41

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ساتھ مقابلوں میں چار مجاہدین شہید ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تنگرھر سیکٹر میں بھارتی فوج نے مجاہدین کا محاصرہ کیا اور ان پر فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

مجاہدین نے بھی جوابی کارروائی کی اور اس موقع پر زبردست جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں چار مجاہدین شہید ہوگئے جھرپ کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیت یہوئے باہر جانے والے تمام راستے سیل کردیئے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :