امریکا نے گوانتاناموبے سے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا،رہائی پانے والے افراد کو نائن الیون حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، تمام قیدی افغانستان کے بگرام ایئربیس سے نورخان ایئربیس منتقل

اتوار 21 ستمبر 2014 08:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)امریکا نے نائن الیون حملوں کے بعد گرفتار کیے جانیوالے 14 پاکستانیوں کو رہا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو گوانتاناموبے کی جیل سے رہا کیا گیا ہے جنہیں خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان کے بگرام ایئربیس سے نورخان ایئربیس منتقل کیا گیا جبکہ رہائی پانے والے قیدیوں میں احمد دلشاد، احمد خان، افضل، عبدالعلیم، مصطفیٰ المداندی، سیف الرحمان، سید محمد، فتح اللہ، حافظ اللہ، عبداللہ، محمد اکرم، محمد امین، نورالسلام اور سیف اللہ شامل ہیں، جیل سے رہائی کے بعد منتقلی کے عمل میں 23 امریکی فوجیوں نے قیدیوں کو سکیورٹی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :