عمران خان ان پر لگا ئے گئے الزامات تین دن کے اندر ثا بت کر دیں ورنہ وہ عدالت میں جا ئیں گے، سید خو رشید شاہ ،اگر وہ الزام ثا بت نہیں کر سکتے تو مجھ سے نہیں عوام سے معا فی ما نگیں، انہوں نے مجھ پر الزام بھی عوام کے سامنے ہی لگا یا تھا عمران ایک دن الزام لگا کر دوسرے دن تر دید کر دیتے ہیں ،سکھر سر کٹ ہا ؤس میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 ستمبر 2014 08:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے تحریک انساف کے سربراہ عمران خان سے کہا ہے کہ وہ ان پر لگا ئے گئے الزامات تین دن کے اندر ثا بت کر دیں ورنہ وہ عدالت میں جا ئیں گے اگر وہ الزام ثا بت نہیں کر سکتے تو مجھ سے نہیں عوام سے معا فی ما نگیں کیو نکہ انہوں نے مجھ پر الزام بھی عوام کے سامنے ہی لگا یا تھا عمران خان ایک دن الزام لگا کر دوسرے دن تر دید کر دیتے ہیں سکھر سر کٹ ہا ؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ ستا لیس سال کے دوران سیا ست کو عبا دت سمجھ کر کیا ہے میراکردار ہمیشہ سے ساف رہا ہے اور ہے ان کا کہنا تھا کہاگر عمران خان ان پر کرپشن کا ایک بھی کیس ثا بت کر دیں تو وہ نہ صرف سیا ست چھوڑ دیں گے بلکہ قائد حزب اختلاف سے بھی دستبردار ہو کر ایم این اے شپ سے بھی مستعفی ہو جا ئیں گے کیو نکہ وہ اس وقت ان پر قوم کا اعتماد ہے اور وہ ان کے اعتماد پر ہی قومی اسمبلی میں قا ئد حزب اختلاف کا کردار ادا کر رہے ہین

اس لیے اب وہ پبلک پرا پر ٹی ہیں سکھر میں اس لیے بات کر رہا ہوں کہ سکھر کے عوام سے زیا دہ مجھے کوئی نہیں جا نتا البتہ جا نتا تو پو را پا کستان ہے انہوں نے کہا کہ میں وزارت میں بھی رہا ہوں اور انہیں ملک کی اہم وزارتوں کے قلمدان سو نپے گئے تھے عمران خان نے مجھ پردو کرپشن کیسز ہو نے کا الزام لگا یا ہے میں ان سے نہیں کہوں گا کہ وہ اپنے الفا ظ واپس لیں یا الزام ثا بت نہ ہو نے کی صو رت میں سیا ست سے ریٹا ئر ہو جا ئیں اور نہیں چا ہتا کہ کسی کی دل آزاری ہو اور نہ ہی ایسی کو ئی بات کرنا چاہتا ہوں ان کا کہنا تھاکہ کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ جس سے لگے کہ طیش میں جواب دے رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ اگر دھرنوں سے کوئی سسٹم یا پا رلیمنٹ ختم ہو جا ئے تو پا کستان کا وجود با قی نہیں رہے گا ان کا کہنا تھا کہ سیا سی جما عتیں کراچی کو اکھا ڑا نہ بنا ئیں سندھ کا دل بہت بڑا ہے جس نے ہمیشہ ہر کسی کو اپنی با نہوں میں لیا ہے اس لیے میری اپیل ہے کہ اسلام آباد کے بعد سندھ کی با ری نہ لیں اور اسے معاف رکھیں کیو نکہ ان کی لڑا ئیوں نے ملک کے عوام کا بڑا نقصان کیا ہے اس مو قع پر رکن سندھ اسمبلی سید اویس شاہ بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :