ایم کیوایم کا تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے بیانات کے خلاف آج احتجاج کا اعلان،نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، خوش بخت شجاعت

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء ) ایم کیوایم کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے خلاف بیانات پر آج ہفتہ کو شہر میں احتجاج کیا جائے گا۔ ایم کیوایم کی جانب سے سندھ سمیت ملک میں مزید انتظامی یونٹ بنانے سے متعلق تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے بیانات کے خلاف آج کراچی میں احتجاج اوردھرنا دے گی۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ جب دیگر صوبوں کی تقسیم کی بات ہوسکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں جبکہ نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کھلی دشمنی کا اعلان ہے جس کے خلاف کل ایم کیوایم کے رہنما کلفٹن میں تین تلوار پر دھرنا دیا جائے گا