معاشی انقلاب دروازے پر دستک دے رہاہے ، خود کو تیار کرنا ہوگا ،صدر ممنون حسین ، توانائی بحران کے حل کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے تعاون سے کئی منصوبے شروع کئے ہیں،تین سے چار سال میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راست پر گامزن کر دیں گے،مضبوط جمہوریت ہی قومی ترقی کی واحد ضمانت ہے ، راولپنڈی چیمبر کے 27ویں اچیومنٹ ایوارڈز2014ء کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کی وجہ ترجیحات کے تعین کی کمی ہے، حکومت نے موجودہ بحران میں مذاکرات کا راستہ اختیار کیا اور یہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے ، کاروباری برادری ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،معاشی انقلاب دروازے پر دستک دے رہاہے جس کے لئے ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا، توانائی بحران کے حل کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے تعاون سے کئی منصوبے شروع کئے ہیں اور انشاء اللہ تین سے چار سال میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راست پر گامزن کر دیں گے،معاشی استحکام غیر ملکی سر مایہ کاری کے بغیر ممکن نہیں اور اس کیلئے امن و امان ضروری ہے گزشتہ کئی برسوں سے سازش کے تحت ملک کا امن تباہ کیا گیا اب حکومت اور فوج امن و امان کیلئے جو کردار ادا کر رہی ہیں اُنکی کامیابی کیلئے پوری قوم کو انکی پشت پر کھڑا ہونا چاہئے ،اقتصادی ترقی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام، معیشت کا استحکام، تعلیم کا فروغ صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی، آبادی پر کنٹرول اور بد عنوانی کا خاتمہ ہماری ترجیحات ہونی چاہیئں ،مضبوط جمہوریت ہی قومی ترقی کی واحد ضمانت ہے ،ہمیں سوچنا چاہیئے کہ مقاصد کے حصول کیلئے کون سے لوگ اہم ہیں ہر شخص میں اقتصادی ترقی کے میدان میں ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت نہیں ہوتی ،راولپنڈی چیمبر کی یک ملکی نمائشیں معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس پر چیمبر کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ،چیمبر کو چاہئے کہ تجارت کے لئے افریقی ممالک کا بھی رخ کرے تا کہ نئی منڈیوں کی تلاش کو جاری رکھا جا سکے۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 27ویں اچیومنٹ ایوارڈز2014ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدرڈاکٹر شمائل داؤد آرائیں اور چیمبر کے نو منتخب صدر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اچیومنٹ ایوارڈز سید اسد حیدر مشہدی نے بھی خطاب کیا۔صدر مملکت نے اعلیٰ کارکردگی پر راولپنڈی چیمبر کی طرف سے 21 اداروں وشخصیات کو اچیومنٹ ایوارڈز بھی دیئے ، صدر مملکت نے کہا کہ راولپنڈی شہر افغانستان، وسطی ایشیائی ریاستوں، کشمیر اور چین کیساتھ ایک اہم تجارتی راہداری کی حیثیت رکھتا ہے جسکی اہمیت گوادر کاشغر ریل اور سڑک تعمیر ہونے کے بعد مزید بڑھ جائیگی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی صنعتی ترقی کیلئے سپیشل اکنامک اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی تعمیربھی ترجیحی بنیادوں پر شروع کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے مطالبے پر جڑواں شہروں میں میٹرو بس جیسا میگا منصوبہ شروع کیا جا چکا ہے جو اپنے مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچے گا، راولپنڈی علاقائی تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور میڈ ان پاکستان کے ذریعے ملک کا نام دنیا کے کونے کونے میں پھیلا رہا ہے ۔
قبل ازیں راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرڈاکٹر شمائل داؤد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہااور مہمان خصوصی کو چیمبر کی افادیت اور چیمبر کی کاروباری اور سماجی خدمات کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ خطہ راولپنڈی مستقبل کی تجارتی راہداری ہے اور موجود ہ حکومت کی گوادر سے خنجراب تک ریل اور سڑک کی تعمیر سے راولپنڈی کو مرکزی حیثیت حاصل ہو جائے گی اور چین ، وسطی ایشیائی ریاستوں ،افغانستان وغیرہ کے ساتھ تجارت اسی روٹ سے کیجائے گی اس لئے حکومت راولپنڈی میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی تعمیر کو جلد سے جلد ممکن بنائے ، انہوں نے ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے حوالے سے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام کو سہل بنانے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹ ٹیکسیشن کے نظام کو رائج کیا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو اس طرف راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری شعبے کیلئے بنائی جانیوالی پالیسی میں اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیکر فیصلے کرے تو اسکے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔تقریب میں 21 شخصیات اور اداروں کو سالانہ بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دئیے گئے جن میں بہترین فارن مشن کا ایوارڈ امریکی سفارتخانے کو دیا گیا جو امریکی سفیر رچرڈاولسن نے وصول کیا ،سال کا بہترین ایکسپورٹر کا ایوارڈ کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کو دیا گیا جو محمد عاصم بھٹی نے وصول کیا، ٹریڈ اینڈ سروسز میں اعلیٰ کارکردگی پر وائی ٹرائب کو ملا جو سی ای او وسیم احمد نے وصول کیا،بہترین نوجوان انٹر پنیورکا ایوارڈ روٹس انٹرنیشنل سکول کو دیا گیا جو سی ای او ولید مشتاق نے وصول کیا ،بیسٹ بزنس مین آف دی ائیر کا اعزاز ایم آئی اے گروپ کے سی ای او عثمان اشرف کو دیا گیا ،وومن انٹر پنیور آف دی ائیر ایوارڈ پاکستان منرل پراڈکٹس کو ملا جو چیف ایگزیکٹیو آفیسر عظمیٰ سلمان نے وصول کیا ،بہترین انٹرنیشنل آر سی سی آئی پارٹنر کا اعزاز پی ایچ ڈی چیمبر انڈیا کو دیا گیا جو آر ۔ایس سچدیوا نے وصول کیا ،بہترین انٹرنیشنل ایمرجنگ پارٹنر کا اعزاز یو-کے پاک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ملا جو صدر عبدالمجید شاہین نے وصول کیا اور راولپنڈی چیمبر کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ چیمبر کے سابق صدرشیخ محمد شبیر کو دیا گیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 20 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا،سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ تینوں طرز کی ٹیموں کے لیے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی جانچ کر ناموں کو حتمی شکل دے گی ، شہریار خان
-
ایشین گیمز:قومی ایتھلیٹس آج ہفتے کے روز پانچ کھیلوں میں نظر آئیں گے،ہاکی ایونٹ کے دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا،ٹینس مینز ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ قطر،ویمنزمیں ... مزید
-
مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے لیے سافٹ ویئر درآمد کرنے کا فیصلہ، مشکوک باوٴلنگ ایکشن ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بورڈ نے آسٹریلیا سے ایک خصوصی سافٹ ویئر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتخاب ... مزید
-
وزیر اعظم کا ٹرالی ٹرین میں بیٹھ کر سکھر بیراج کے تمام گیسٹس سے دریائے سندھ کی سیلابی طغیانی کا معائنہ
-
نیب کا جعلی دستاویزات جانچنے کیلئے فارنسک لیبارٹریاں بنانیکا فیصلہ،فارنسک لیبارٹریوں سے کرپشن کے خاتمے، جعلی دستخط اور دستاویزات جانچنے میں مدد ملے گی،نیب حکام
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، کریڈٹ بیوروز ایکٹ پر بحث ، اسٹیٹ بنک کی جانب سے تمام شراکت داروں کو اعتماد میں نہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار، ،نظرثانی، نظر ثانی شدہ مسودہ 15دنوں ... مزید
-
حکومت سندھ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، شرجیل میمن،ماضی میں سرکاری زمینوں پر تعمیرات کے لیے این او سی جاری کی گئی جن کی انکوائری کروائی جائے گی،صوبے بھر میں 22 ستمبر سے مہینہ صفائی ... مزید
-
ظلم و دھاندلی کیخلاف دھرنے نے نئی تاریخ لکھ دی، شہداء کا خون جیت رہا ہے، پرویزالٰہی ،پاک فوج کیخلاف شرمناک حکومتی مہم اور غریبوں کو سیلاب میں ڈبونے کے باوجود ”گونواز، گوشہبازگو“ کے نعرے ہر جگہ ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ، جاوید ہاشمی کے حالیہ سیاسی انٹرویو کی روشنی میں تحریک انصاف کے صدر ، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات ، وزیر خزانہ اور سپیکر قومی اسمبلی کو طلب کر کے وضاحت مانگنے کی درخواست مسترد
-
لاہور‘انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی، گلو بٹ کا فرد جرم ماننے سے انکار ، عدالت نے مقدمے کے گواہان کو طلب کر لیا،ملزم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سرکاری املاک اور گاڑیوں ... مزید
-
ویلڈن مشاہداللہ ویلڈن،وزیراعظم کی مشترکہ اجلاس میں تقریر پر شاباشی
-
فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے شعیب ادریس جیل سے رہا
-
سکاٹ لینڈ ،برطانیہ سے علیحدگی کے مخالفین جیت گئے،سکاٹش عوام نے برطانیہ کیساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا وزیراعلیٰ ایلیکس سیمنڈ نے شکست تسلیم کر لی
-
کابل،ٹریفک حادثے میں17 افرادہلاک،35 زخمی
-
یوگنڈا کے صدر نے وزیراعظم ایما مومبازی کو عہدے سے برطرف کردیا
-
چینی صدر کی بھارتی ہم منصب پرناب مکھرجی سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو،چینی لیڈر کے دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے طے پانے کا امکان
-
بھارت ، ریاست اتر پردیش میں گیارہ زیر تربیت ججوں کو نشے کی حالت میں بدتمیزی اور لڑائی کرنے پر برطرف
-
چین: برطانوی دوا ساز کمپنی کو 49 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد
-
فرانس نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے شروع کر دئیے، طیاروں نے شمالی مشرقی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے نقل و حمل کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا
-
القاعدہ رہنما کا حالیہ بیان بھارتی مسلمانوں پر سوال اٹھانے کا جواز نہیں بن سکتا ، نریندر مودی، بھارتی مسلمان اپنے وطن کیلئے جئیں گے اور مرینگے ، انٹرویو
-
سعودی دوشیزہ کوشریک حیات کی آ ن لائن تلاش مہنگی پڑ گئی
-
کوئی لانگ یا شارٹ مارچ ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا،جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ملنے والی جمہوریت پر کسی کو کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے، وزیراعظم، شاہراہ دستورکو خالی کرانا نہ تو کل حکومت کے لئے مشکل ... مزید
-
پنجاب ڈوب رہا ہے اور کچھ لوگ سازش کرکے پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ، بلاول بھٹو زرداری، یہ سیاست کا وقت نہیں پاکستان کو ایک بنانے کا وقت ہے،دھرنے وا لے اپنے اختلاف بھول کر ... مزید
-
عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کے تحت اپنا بجلی کا بل جلا دیا،نواز شریف سے پوچھتا ہوں ایک سال میں بجلی کی قیمت 80 فیصد بڑھا دی لیکن بجلی کی چوری کم کیوں نہیں کی گئی؟ نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیا ... مزید
-
طاہر القادری نے بیرون ملک سے فنڈز لینے اور کرپشن کرنیوالوں کو سزائے موت دینے کا قانون بنانے کی تجویز دیدی،دھرنے نے اقتدار کے ایوانوں میں زلزلہ پیدا کر دیا ،دھرنا چالیس دن چلے گا، اس کے بعد دھڑن تختہ ... مزید
-
وفاقی حکومت کا وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل ریڈ زون کا علاقہ مظاہرین سے خالی کروانے کا فیصلہ، دونوں فریقین کو پہلے مذاکرات کے ذریعے راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی، ناکامی کی صورت میں مظاہرین کیخلاف ... مزید
-
نیب کی حدیبیہ پیپر مل ، اثاثہ جات ر یفرنس ری اوپن کر نے کی دو درخواستیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں غیر موثر قرار دے کر خارج ، اتفا ق فاؤنڈری ر یفرنس میں ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کے باعث کیس ری ... مزید
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دھرنے کی مزمت کرتا ہے آئین کی بالادستی کے غیر متزلزل عزم پر کاربند رہیں گے دھرنے ریاستی اداروں پر حملے کی مزمت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دھرنے کے خلاف مذمتی ... مزید
-
دھرنوں کے زریعے وزیر اعظم نہیں بنا جا سکتا جمہوریت اور پارلیمنٹ رہے گا،سید خورشید احمد شاہ ، اس بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے بلوغت کا مظاہرہ کیا ،انقلاب لانے والوں نے چند ہزار ... مزید
-
وزیر اعظم کا سکھر بیراج کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا،تازہ ترین سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے، سمیت دیگر اداروں کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ لی ،وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ... مزید
-
معاشی انقلاب دروازے پر دستک دے رہاہے ، خود کو تیار کرنا ہوگا ،صدر ممنون حسین ، توانائی بحران کے حل کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے تعاون سے کئی منصوبے شروع کئے ہیں،تین سے چار سال میں ... مزید
-
جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی،خیبرپختون خوا ہ میں تعلیمی نصاب میں تحریک انصاف نے وعدے کے مطابق نصاب میں بنیادی تبدیلی نہ کی تو جماعت اسلامی صوبائی حکومت سے نکلنے ... مزید
-
طاہر القادری کے واحد سچ نے عمران خان کے جھوٹ کا پول کھول دیاہے ،شہبازشریف ، پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،عمران خان اور طاہر القادری کا اصل ہد ... مزید
-
چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کتاب کی بجائے قرآن ہونا چاہئے، سراج الحق ،جب تک ایسا نہیں ہوگا ہم سمجھیں گے کہ قائداعظم کاپاکستان ابھی نہیں بنا،خطاب
-
موجودہ سیاسی بحران کے حل کے قریب ، ہاتھی گزر گیا صرف د م باقی ہے، رحمن ملک،تینوں فریقین مل کر سیاسی بحران کا حل نکالنے کے لئے آگے بڑھیں، سیاسی پختگی کا مظاہرہ کر یں،حالات بگڑ گئے تو پھر فوج اورجمہوری ... مزید
-
دہشت گردوں کا جلد ہی خاتمہ کر دیں گے ،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ
-
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت 19ویں دوروزہ ڈائریکٹرجنرلز کانفرنس کرپشن کے خاتمے کے عہدکے ساتھ اختتام پذیر،کانفرنس میں نیب کے 2014ء کے آپریشنل طریقہ کاراورٹریننگ وایویلیوایشن ڈویژن کا نام ... مزید
-
اپوزیشن جرگہ کی سفارشات پارلیمانی سربراہوں ‘ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو پوری طرح مطمئن نہ کر سکیں‘ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے‘ براہ راست دھرنا قیادت سے مذاکرات کا فیصلہ
-
ایم کیوایم کا تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے بیانات کے خلاف آج احتجاج کا اعلان،نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، خوش بخت شجاعت
-
ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن پلان کو مسترد کردیا، عمران خان سے لندن میں ان کی ملاقات اچانک ہوئی تھی پلان نام کی کوئی چیز نہیں، طاہر القادری
-
رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کیخلاف درج مقدمہ عدم ثبوت کی بناء پر خارج ۔عدالت کا جمشید دستی سمیت گرفتار تمام 12ملزمان کو با عزت بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم
-
لاہورہائیکورٹ نے سیاسی شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے دائردرخواست پر پنجاب حکومت کو 29 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کردئیے
-
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پرمشاورت جاری ہے، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، خواجہ آصف،اعلیٰ خفیہ ادارے کے سربراہ کی تقرری سے متعلق قیاس آرائیاں مناسب نہیں۔کراچی ڈاکیارڈ حملے میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار ... مزید
-
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے اپنے مقاصدحاصل کرلئے ہیں ،تحریک انصاف چائے کی پیالی میں طوفان کھڑاکررہی ہے ،سعدرفیق ،دھرنے والے عیدالاضحیٰ ڈی چوک میں مناناچاہتے ہیں ،توہم کچھ نہیں کرسکتے ،دھرنے بحران ... مزید
-
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہونہار طالبہ رابعہ فریدی بھی اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کے اجلاس شرکت کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.