وزیر اعظم کا سکھر بیراج کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا،تازہ ترین سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے، سمیت دیگر اداروں کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ لی ،وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے ممکنہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد و سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی، وزیر اعظم کا دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی شدت میں کمی اور بڑے سیلاب کے امکانات ختم ہونے پر اطمینان کا اظہار ،خدا کا شکر ہے کہ سندھ بڑے سیلاب کے نقصانات سے محفوظ رہا ہے،نواز شریف
ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:50
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کے روز سکھر بیراج پہنچ کر ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تازہ ترین سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے، سمیت دیگر اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بابت تفصیلی بریفنگ لی۔ وزیر اعلی سندھ سندھ سید قائم علی شاہ، مسلم لیگ ( ن) کے رہنماء سلیم ضیاء، ماروی میمن، نہال ہاشمی، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر حکام موجود تھے۔
اس موقع پر صوبائی سیکریٹری محکمہ آبپاشی بابر آفندی نے وزیر اعظم کو چارٹس، نقشوں کے زریعہ پنجاب میں ہونیوالی بارشوں اور سیلابی طغیانی کے پانی کی دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقامات پر آمد اور ممکنہ سیلابی تازہ ترین صورتحال، حفاظتی بندوں پشتوں کی مضبوطی کیلئے کئے گئے کام اور ریلیف کیمپوں، خیمہ بستیوں کے قیام، دریا سے متصل کچے کے علاقوں سے لوگوں کو ریلیف کیمپس اور محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 45 حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی جن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور وہاں ضروری مشینری اور سازو سامان پہنچایا گیا ہے،1206 میل بند لائن پر لیفٹ اور رائٹ سائیڈز میں انتظامیہ کو متحرک کیا گیا ہے اور اسٹون پچنگ کا کام کیا گیا ہے، مجموعی طور پر ضلع سکھر کے 251 دیہاتوں کے کچے کا 146625 ایکڑ اراضی کا رقبہ زیر آب آیا جہاں 85785 آبادی اور29300 مال مویشی کو خطرات تھے انہیں محفوظ کیا گیا ہے، علی واہن سانگی پنہواری، پنوعاقل تعلقہ جات میں مجموعی طور پر 800 ٹینٹ سٹی اور 21300 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سیلابی صورتحال کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے قبل از وقت انتظامات کو مکمل کر لیا گیا، تاہم پانی کی مقدار میں کمی کے باعث گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب آیا۔ وزیر اعظم کو آگا کیا گیا کہ فی الوقت سکھر بیراج کے مقام پر 2 لاکھ 50ہزار 67 کیوسک پانی خارج ہو رہا ہے۔ بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے سیلابی صورتحال سے بچاوٴ کیلئے کئے گئے اقدامات کی بابت سوالات دریافت کرنے پر نقشے اور چارٹس کی مدد سے وزیر اعظم کو بندوں پشتوں کی مضبوطی، مرمت اور پتھروں کو ڈالا جانے کے کام کی بابت تفصیلی بریف کیا گیا۔ سیکریٹری آبپاشی نے بتایا کہ توری بند، الرا جاگیر بند، رک سپر، نصرت لوپ بند عاقل آگانی لوپ بند پر خصوصی طور پر کام کر کے مضبوط بنایا گیا ہے جبکہ توڑی بند پر پولیس پکٹ بھی قائم کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو فلڈ پروٹیکشن اسکیم کی تفصیلات اور اس کے لئے 1322.3ملین روپے لاگت کے تخمینہ کی ضرورت اور بجٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مذید براں محکمہ سندھ ایری گیشن کی جانب سے متاثرین کی معاونت کیلئے ضلعی انتظامیہ اور سول و فوجی انتظامیہ اور نیوی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ مجموعی طور پر سیلاب اور بارشوں کے نتیجہ میں سندھ کے5 اضلاع کے بلا واسطہ یا بلواسطہ طور پر متاثر ہونیکے خدشات ہیں۔ سیکریٹری آبپاشی نے مذید بتایا کہ بندوں پشتوں کو مضبوط بنا کر سیلابی طغیانی سے حفاظتی بندوں کو تحفظات کو دور کیا جا رہا ہے جبکہ بندوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، کچے کے لوگوں کو نکالنے کیلئے معلقہ اداروں کی معاونت حاصل ہے جبکہ پولیس رینجرز کی جانب سے امن و امان کی صورتحال اور تحفظ کیلئے ذمہ داریاں سر انجام دی جا ہی ہیں، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ بذات خود صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 450 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ خشک خوراک و راشن کے پیکٹس، کچے کے لوگوں کو نکالنے کیلئے 154 بوٹس، زیر استعمال لائی گئیں، متاثرین کی طبی امداد کیلئے میڈیکل ریلیف کیمپوں اور ادویات کا بندوبست کیا گیا جبکہ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ کچے کے علاقوں میں غیر محفوظ افراد کو ممکنہ سیلابی صورتحال کی مشکلات سے نکالنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جن میں ضلع کشمو ر، شکار سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور سمیت دیگر مقامات پر خطرات کے پیش نظر کچے کے علاقہ مکینوں کو نکالا گیا ہے بریفنگ میں بتایا گیا۔ اس موقع پر وفاقی حکومت سے استدعا کی گئی کہ وہ پنجاب کی طرح سندھ کیلئے بھی متاثرہ افراد کو مذید سہولیات فراہم کرنے کیلئے معاونت فراہم کرے۔ وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے ممکنہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد و سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دوران بریفنگ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے علاوہ معلقہ اداروں کے سربراہان اور منتخب نمائندوں سے بھی ممکنہ سیلابی صورتحال اور اس حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی بابت سوالات کئے۔دوران بریفنگ وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ سکھر بیراج کی ممکنہ سیلابی صورتحال کے مدنظر ٹیکنیکل اور ڈائیناملک اور اسٹیٹک فارمولہ کے لحاظ سے مانیٹرنگ رپورٹس لی جا رہی ہیں۔ اونچے درجے سپر سیلاب کا خطرہ نہیں ہونے کی پیش گوئی کے باجود حکومت سندھ نے ہر ممکنہ بہترین اقدامات اٹھائے ہیں کچے کے لوگوں کو گھروں سے ریلیف کیمپس یا محفوظ مقامات پر منتقلی پر آمادہ کیا گیا ہے، دریائی علاقوں کچے ایریا کی ملحقہ آبادیوں سے انخلاء کیلئے میڈیا اور دیگر زرائع سے کوششیں کی گئی ہیں کہ لوگ کچے کے علاقے اور متاثرہ ملحقہ آبادیاں خالی کر دیں تاکہ نقصان کا احتمال دور کیا جا سکے۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ افراد کی بحالی و امداد کیلئے ہر طور پر مدد و تعاون برقرار رکھیں، کچے کے لوگوں کو بحفاظت نکالا جائے، اس سلسلہ میں تمام موجود وسائل سے مدد لی جائے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون و مدد کی یقین دھانی کرائی۔ وزیر عظم کو بتایا گیا کہ سندھ میں درمیانی درجے کا سیلاب گزر رہا ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے سپر فلڈ کی تیاری کی ہوئی ہے، بیراجوں اور بندوں کی نگرانی کا عمل سختی سے کیا جا رہا ہے،کچے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو اس مشکل کی گھڑی میں سندھ حکومت اپنے بھائیوں کو ریلیف، صحت، لائیو اسٹاک، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے بیراجوں اور بندوں کی نگرانی کا عمل سختی سے کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی شدت میں کمی آنے اور بڑے سیلاب کے امکانات ختم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ سندھ بڑے سیلاب کے نقصانات سے محفوظ رہا ہے۔ جمعہ کے روز سکھر بیراج کے معائنہ کے بعد سیکریٹری آبپاشی کی جانب سے دریائے سندھ میں پانی کی سیلابی صورتحال کی بابت مفصل بریفنگ اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے اس ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی بابت آگاہی کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ کے عوام خد ا کا شکر ادا کریں، ہم سندھ میں ممکنہ سیلاب سے محفوظ رہے ہیں، اگر متوقع پانی گڈو سکھر بیراج کے مقامات پر آتا تو زیادہ نقصانات اور تباہی کے زیادہ امکانات ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بچاوٴ کیلئے قبل از وقت پیشگی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے حکومت سندھ کو ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو سیلاب سے تحفظ کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے پیشگی طور پر اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سیلابی پانی میں کمی کے باوجود حکومت سندھ نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 20 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا،سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ تینوں طرز کی ٹیموں کے لیے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی جانچ کر ناموں کو حتمی شکل دے گی ، شہریار خان
-
ایشین گیمز:قومی ایتھلیٹس آج ہفتے کے روز پانچ کھیلوں میں نظر آئیں گے،ہاکی ایونٹ کے دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا،ٹینس مینز ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ قطر،ویمنزمیں ... مزید
-
مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے لیے سافٹ ویئر درآمد کرنے کا فیصلہ، مشکوک باوٴلنگ ایکشن ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بورڈ نے آسٹریلیا سے ایک خصوصی سافٹ ویئر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتخاب ... مزید
-
وزیر اعظم کا ٹرالی ٹرین میں بیٹھ کر سکھر بیراج کے تمام گیسٹس سے دریائے سندھ کی سیلابی طغیانی کا معائنہ
-
نیب کا جعلی دستاویزات جانچنے کیلئے فارنسک لیبارٹریاں بنانیکا فیصلہ،فارنسک لیبارٹریوں سے کرپشن کے خاتمے، جعلی دستخط اور دستاویزات جانچنے میں مدد ملے گی،نیب حکام
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، کریڈٹ بیوروز ایکٹ پر بحث ، اسٹیٹ بنک کی جانب سے تمام شراکت داروں کو اعتماد میں نہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار، ،نظرثانی، نظر ثانی شدہ مسودہ 15دنوں ... مزید
-
حکومت سندھ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، شرجیل میمن،ماضی میں سرکاری زمینوں پر تعمیرات کے لیے این او سی جاری کی گئی جن کی انکوائری کروائی جائے گی،صوبے بھر میں 22 ستمبر سے مہینہ صفائی ... مزید
-
ظلم و دھاندلی کیخلاف دھرنے نے نئی تاریخ لکھ دی، شہداء کا خون جیت رہا ہے، پرویزالٰہی ،پاک فوج کیخلاف شرمناک حکومتی مہم اور غریبوں کو سیلاب میں ڈبونے کے باوجود ”گونواز، گوشہبازگو“ کے نعرے ہر جگہ ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ، جاوید ہاشمی کے حالیہ سیاسی انٹرویو کی روشنی میں تحریک انصاف کے صدر ، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات ، وزیر خزانہ اور سپیکر قومی اسمبلی کو طلب کر کے وضاحت مانگنے کی درخواست مسترد
-
لاہور‘انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی، گلو بٹ کا فرد جرم ماننے سے انکار ، عدالت نے مقدمے کے گواہان کو طلب کر لیا،ملزم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سرکاری املاک اور گاڑیوں ... مزید
-
ویلڈن مشاہداللہ ویلڈن،وزیراعظم کی مشترکہ اجلاس میں تقریر پر شاباشی
-
فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے شعیب ادریس جیل سے رہا
-
سکاٹ لینڈ ،برطانیہ سے علیحدگی کے مخالفین جیت گئے،سکاٹش عوام نے برطانیہ کیساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا وزیراعلیٰ ایلیکس سیمنڈ نے شکست تسلیم کر لی
-
کابل،ٹریفک حادثے میں17 افرادہلاک،35 زخمی
-
یوگنڈا کے صدر نے وزیراعظم ایما مومبازی کو عہدے سے برطرف کردیا
-
چینی صدر کی بھارتی ہم منصب پرناب مکھرجی سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو،چینی لیڈر کے دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے طے پانے کا امکان
-
بھارت ، ریاست اتر پردیش میں گیارہ زیر تربیت ججوں کو نشے کی حالت میں بدتمیزی اور لڑائی کرنے پر برطرف
-
چین: برطانوی دوا ساز کمپنی کو 49 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد
-
فرانس نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے شروع کر دئیے، طیاروں نے شمالی مشرقی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے نقل و حمل کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا
-
القاعدہ رہنما کا حالیہ بیان بھارتی مسلمانوں پر سوال اٹھانے کا جواز نہیں بن سکتا ، نریندر مودی، بھارتی مسلمان اپنے وطن کیلئے جئیں گے اور مرینگے ، انٹرویو
-
سعودی دوشیزہ کوشریک حیات کی آ ن لائن تلاش مہنگی پڑ گئی
-
کوئی لانگ یا شارٹ مارچ ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا،جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ملنے والی جمہوریت پر کسی کو کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے، وزیراعظم، شاہراہ دستورکو خالی کرانا نہ تو کل حکومت کے لئے مشکل ... مزید
-
پنجاب ڈوب رہا ہے اور کچھ لوگ سازش کرکے پاکستان کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ، بلاول بھٹو زرداری، یہ سیاست کا وقت نہیں پاکستان کو ایک بنانے کا وقت ہے،دھرنے وا لے اپنے اختلاف بھول کر ... مزید
-
عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کے تحت اپنا بجلی کا بل جلا دیا،نواز شریف سے پوچھتا ہوں ایک سال میں بجلی کی قیمت 80 فیصد بڑھا دی لیکن بجلی کی چوری کم کیوں نہیں کی گئی؟ نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیا ... مزید
-
طاہر القادری نے بیرون ملک سے فنڈز لینے اور کرپشن کرنیوالوں کو سزائے موت دینے کا قانون بنانے کی تجویز دیدی،دھرنے نے اقتدار کے ایوانوں میں زلزلہ پیدا کر دیا ،دھرنا چالیس دن چلے گا، اس کے بعد دھڑن تختہ ... مزید
-
وفاقی حکومت کا وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل ریڈ زون کا علاقہ مظاہرین سے خالی کروانے کا فیصلہ، دونوں فریقین کو پہلے مذاکرات کے ذریعے راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی، ناکامی کی صورت میں مظاہرین کیخلاف ... مزید
-
نیب کی حدیبیہ پیپر مل ، اثاثہ جات ر یفرنس ری اوپن کر نے کی دو درخواستیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں غیر موثر قرار دے کر خارج ، اتفا ق فاؤنڈری ر یفرنس میں ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کے باعث کیس ری ... مزید
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دھرنے کی مزمت کرتا ہے آئین کی بالادستی کے غیر متزلزل عزم پر کاربند رہیں گے دھرنے ریاستی اداروں پر حملے کی مزمت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دھرنے کے خلاف مذمتی ... مزید
-
دھرنوں کے زریعے وزیر اعظم نہیں بنا جا سکتا جمہوریت اور پارلیمنٹ رہے گا،سید خورشید احمد شاہ ، اس بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے بلوغت کا مظاہرہ کیا ،انقلاب لانے والوں نے چند ہزار ... مزید
-
وزیر اعظم کا سکھر بیراج کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا،تازہ ترین سیلابی صورتحال، پی ڈی ایم اے، سمیت دیگر اداروں کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ لی ،وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ... مزید
-
معاشی انقلاب دروازے پر دستک دے رہاہے ، خود کو تیار کرنا ہوگا ،صدر ممنون حسین ، توانائی بحران کے حل کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے تعاون سے کئی منصوبے شروع کئے ہیں،تین سے چار سال میں ... مزید
-
جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی،خیبرپختون خوا ہ میں تعلیمی نصاب میں تحریک انصاف نے وعدے کے مطابق نصاب میں بنیادی تبدیلی نہ کی تو جماعت اسلامی صوبائی حکومت سے نکلنے ... مزید
-
طاہر القادری کے واحد سچ نے عمران خان کے جھوٹ کا پول کھول دیاہے ،شہبازشریف ، پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،عمران خان اور طاہر القادری کا اصل ہد ... مزید
-
چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کتاب کی بجائے قرآن ہونا چاہئے، سراج الحق ،جب تک ایسا نہیں ہوگا ہم سمجھیں گے کہ قائداعظم کاپاکستان ابھی نہیں بنا،خطاب
-
موجودہ سیاسی بحران کے حل کے قریب ، ہاتھی گزر گیا صرف د م باقی ہے، رحمن ملک،تینوں فریقین مل کر سیاسی بحران کا حل نکالنے کے لئے آگے بڑھیں، سیاسی پختگی کا مظاہرہ کر یں،حالات بگڑ گئے تو پھر فوج اورجمہوری ... مزید
-
دہشت گردوں کا جلد ہی خاتمہ کر دیں گے ،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ
-
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت 19ویں دوروزہ ڈائریکٹرجنرلز کانفرنس کرپشن کے خاتمے کے عہدکے ساتھ اختتام پذیر،کانفرنس میں نیب کے 2014ء کے آپریشنل طریقہ کاراورٹریننگ وایویلیوایشن ڈویژن کا نام ... مزید
-
اپوزیشن جرگہ کی سفارشات پارلیمانی سربراہوں ‘ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو پوری طرح مطمئن نہ کر سکیں‘ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے‘ براہ راست دھرنا قیادت سے مذاکرات کا فیصلہ
-
ایم کیوایم کا تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے بیانات کے خلاف آج احتجاج کا اعلان،نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، خوش بخت شجاعت
-
ڈاکٹر طاہر القادری نے لندن پلان کو مسترد کردیا، عمران خان سے لندن میں ان کی ملاقات اچانک ہوئی تھی پلان نام کی کوئی چیز نہیں، طاہر القادری
-
رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کیخلاف درج مقدمہ عدم ثبوت کی بناء پر خارج ۔عدالت کا جمشید دستی سمیت گرفتار تمام 12ملزمان کو با عزت بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم
-
لاہورہائیکورٹ نے سیاسی شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے دائردرخواست پر پنجاب حکومت کو 29 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کردئیے
-
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پرمشاورت جاری ہے، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، خواجہ آصف،اعلیٰ خفیہ ادارے کے سربراہ کی تقرری سے متعلق قیاس آرائیاں مناسب نہیں۔کراچی ڈاکیارڈ حملے میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار ... مزید
-
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے اپنے مقاصدحاصل کرلئے ہیں ،تحریک انصاف چائے کی پیالی میں طوفان کھڑاکررہی ہے ،سعدرفیق ،دھرنے والے عیدالاضحیٰ ڈی چوک میں مناناچاہتے ہیں ،توہم کچھ نہیں کرسکتے ،دھرنے بحران ... مزید
-
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہونہار طالبہ رابعہ فریدی بھی اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کے اجلاس شرکت کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.