پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دھرنے کی مزمت کرتا ہے آئین کی بالادستی کے غیر متزلزل عزم پر کاربند رہیں گے دھرنے ریاستی اداروں پر حملے کی مزمت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دھرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور،اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 07:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2014ء )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دھرنوں کے خلاف مذمتی قراداد اتفاق رائے سے منظورکر لی گئی،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرار داد پیش کی جس کہا گیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دھرنے کی مزمت کرتا ہے آئین کی بالادستی کے غیر متزلزل عزم پر کاربند رہیں گے دھرنے ریاستی اداروں پر حملے کی مزمت کرتے ہیں کیونکہ دھرنوں سے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس سے چین کے صدر کا دور منسوخ ہو ا،قرارداد بعد میں اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی اور اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا

متعلقہ عنوان :