حکومت نے بجلی کے بلوں میں نئے اضافی ٹیکس عائد کردیئے، ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء) حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کے اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی کے بلوں میں مزید ٹیکس عائد کردیئے ہیں جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

صارفین کے لیے بجلی کے بل میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں جس کے تحت 20 ہزار سے زائد بجلی استعمال کرنے والے کمرشل صارفین پر 5 سے 7 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اضافی ٹیکسوں کے ساتھ بل صارفین کو بھجوادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :