وزیراعظم نواز شریف 25رکنی وفد کے ہمراہ21ستمبر کو اسلام آباد سے روانہ ، 23ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے،26ستمبر کی شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرینگے ، وزیراعظم نیویارک کے سب سے مہنگے لگژری ہوٹل والڈ روف آسٹوریا میں قیام کرینگے ، امریکی صدر باراک اوبامہ بھی اسی ہوٹل میں مقیم ہونگے عالمی رہنماؤں کے ا عزاز میں صدر اوبامہ اسی ہوٹل میں استقبال بھی دینگے،وزیراعظم نوازشریف کے دورہء امریکہ پر یومیہ80 لاکھ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے ، نواز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب قوم کو 5 کروڑ 60 لاکھ میں پڑے گا
جمعہ 19 ستمبر 2014 08:55
نیویارک/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف 25رکنی وفد کے ہمراہ21ستمبر کو اسلام آباد سے روانہ اور 23ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے جہا ں وہ 26ستمبر کی شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرینگے ۔ وزیراعظم نیویارک کے سب سے مہنگے لگژری ہوٹل والڈ روف آسٹوریا میں قیام کرینگے ۔ امریکی صدر باراک اوبامہ بھی اسی ہوٹل میں مقیم ہونگے عالمی رہنماؤں کے ا عزاز میں صدر اوبامہ اسی ہوٹل میں استقبال بھی دینگے ۔
وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز،معاون خصوصی طارق فاطمی اوردیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ ذاتی ملازمین بھی دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام کرینگے۔ ایک غیر مصدقہ اندازہ کے مطابق وزیراعظم کے سویٹ کا کرایہ تین سے پانچ ہزار ڈالر یومیہ ہوگا جبکہ دوسرے کمروں کا کرایہ ایک ہزار ڈالر روزانہ کے قریب ہے ۔(جاری ہے)
توقع ہے کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اہم نقطہ ہوگا جبکہ وہ افغانستان اور بھارت سے تعلقات پر بھی بات کریں گے اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی دنیا کو اعتماد میں لیں گے ۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد پاکستان کمیونٹی کی منتخب شخصیات سے بھی خطاب کریں گے جس میں توقع ہے کہ وہ انہیں ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لینگے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے کمیونٹی سے خطاب کیلئے جگہ کے انتخاب کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی البتہ ان کا متوقع خطاب پاکستان ہاؤس میں ہوسکتا ہے جہاں سے وہ سیدھے ائرپورٹ روانہ ہو جائینگے ان کی وطن واپسی ہفتہ کی شام متوقع ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کے متوقع پاکستان ہاؤس کے دورہ کو اہم قرار دیا جارہا ہےکیونکہ کئی دہائیوں میں کسی سربراہ حکومت کا یہ پہلا دورہ ہوگا اس سے قبل سابق صدر فاروق لغاری پاکستان مشن میں خطاب کرچکے ہیں اس طرح محترمہ بے نظیر بھٹو بھی میاں نواز شریف سے قبل ہی وزیراعظم تھیں جو والڈ روف اسٹوریا میں قیام کرچکی ہیں اور اسی ہوٹل میں کمیونٹی سے خطاب بھی کیا تھا،پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمیں اس موقع پر حکومت مخالف مظاہرے بھی کرنے کے پروگرام بنا رہی ہیں جن میں تحریک انصاف کی مقامی تنظیم پیش پیش ہے جبکہ کشمیری برادری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے موقع پر مظاہرہ کریگی ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف امریکی نائب صدر اورجاپانی وزیراعظم سے ملاقات سمیت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اہم کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔اس کے علاوہ ایک اور سہ فریقی ملاقات ہوگی جس میں ڈنمارک ناروے کی قیادت اور وزیراعظم نوازشریف شرکت کرینگے،اس ملاقات میں پاکستان میں توانائی بحران کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ان کی بھارتی وزیراعظم نریندرسنگھ مودی سے اہم ملاقات متوقع ہے جبکہ ممکنہ طور پر وزیراعظم امریکی صدر بارک اوبامہ سے بھی ملاقات کریں کے ‘وزیراعظم نوازشریف کے دورہء امریکہ پر یومیہ80 لاکھ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے جبکہ نواز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب قوم کو 5 کروڑ 60 لاکھ میں پڑے گا، وزیرِاعظم کے نیویارک کے سات روزہ دورے کیلئے وزارتِ خارجہ نے 3 کروڑ94 لاکھ کے بجٹ کی منظوری دی تاہم سفری اخراجات ملا کر رقم5 کروڑ60 لاکھ سے تجاوز کر جائیگی اورسیلاب سے متاثرہ قوم کی نمائندگی کرنے والے وزیرِاعظم کا یومیہ خرچہ 80 لاکھ روپے ہوگا۔اطلاعات کے مطابق نواز شریف چھوٹے جہازکے ذریعے امریکا جائیں گے، وزیراعظم ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق دورہ کی اہمیت کے اعتبار سے خرچہ زیادہ نہیں، دورے میں وزیرِاعظم کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز، طارق فاطمی جبکہ ذاتی اور حفاظتی عملہ بھی ہوگا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 19 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ
-
لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے چوتھے راوٴنڈ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ،ہمارے کھلاڑی مخالف ٹیموں کی خامیوں اورخوبیوں سے واقف ہو چکے ہیں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور
-
بہت جلد دھرنے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا ، خواجہ آصف،عمران خان کے پی کے کے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں،دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصان ہورہا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو
-
صوبے میں پہلی مرتبہ مقامی سیاسی پارٹیوں کی حکو مت قائم ہوئی جو اپنے عوام کے سامنے خود کوجوابدہ سمجھتی ہے،گورنر بلوچستان
-
جمشیدخان دستی کی تھانہ سٹی مظفرگڑھ کی حوالات میں بھوک ہڑتال ،انتظامیہ کی جانب سے بھیجاجانے والاکھاناواپس کردیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی وزیرریلوے سعدرفیق سے ملاقات، خواہش ہے سبی ،ہرنائی سیکشن کوکھولاجائے اور دس پلوں اورٹریک کی مرمت اورسیلاب کی وجہ سے نقصانات کوٹھیک کیاجائے ، ڈاکٹرعبدالمالک،وزیر ریلو ے کا ... مزید
-
عیدالاضحیٰ کے بعد بھی یہیں بیٹھوں گا،عوام کو شعور مل رہا ہے،کراچی جاگے گا تو سارا پاکستان جاگ جائے گا، عمران خان
-
عمران خان ہم پر الزام لگاتے ہیں وہ بتائیں بنی گالہ کے700کنال کے گھر کیلئے پیسے کہاں سے آئے،سلیمان شہباز،برطانیہ میں اپنے فلیٹ کو انہوں نے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیوں نہیں کیا،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو ... مزید
-
حکومت پنجاب کا سیلاب زدگان کی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے صوبائی ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانے کا فیصلہ ،چیئرمین پی اینڈ ڈی ابتدائی طور پر ہونے والے نقصانات کی رپورٹ فائل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے11انتظامی ... مزید
-
میں عمران خان سے پیارکرتاہوں ،تحریک انصاف نہیں ان کے ساتھ کھڑاہوں ،شیخ رشید،پاکستان میں جتنے بھی سیاستدان ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ہیں ،قربانی سے پہلے قربانی کی بات پراب بھی قائم ہوں،جاویدہاشمی تحریک ... مزید
-
ایچ ای سی کو 100بلین روپے کے فنڈ فراہم کیے جائیں تاکہ یونیورسٹیوں کے مالی مسائل حل کر کے فروغ تعلیم میں بہتری لائی جاسکے ،سینیٹ قائمہ تعلیم کی حکومت کو سفارش ،تمام وفاقی یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان ... مزید
-
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کا عمران خان پر تشدد کرنے کے لیے لوگوں کو اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم
-
مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اشرف وڑائچ کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت عبوری طور پر بحال، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بھی معطل کردیا
-
”قصائی لے لو“
-
چین بھارت میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،دونوں ممالک میں 12معاہدوں پر دستخط ، ترقی کے لیے سرحد پر امن بہت اہم ہے، دونوں ممالک کو اپنے سرحدی تنازعے کو جلد سے جلد حل کرنا چاہیے،نریندرمودی ، چین ... مزید
-
ایک اور برطانوی مغوی کی ویڈیو جاری ، ویڈیو میں دولتِ اسلامیہ کا کوئی شدت پسند بھی سامنے نہیں آیا،رپورٹ
-
چین پرایک بار پھر امریکہ میں سائبر حملوں کا الزام ، یہ سائیبر سپیس میں چین کے مبینہ طور پر جارحانہ اقدامات کا ثبوت ہے،سینیٹر کارل لیوین
-
امریکا یا کوئی اور ملک عراق میں فوج نہ بھیجے، حیدر العبادی ، اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عالمی اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے،جان کیری
-
بنگالی بیوہ خواتین و ورینداوان میں ہجوم کم کریں‘ ہیمامالنی کے ریمارکس نے خواتین کو مشتعل کردیا
-
سعودی دولہا سے لڑکی کے بھائی نے جہیز میں آئی فون 6 دینے کی فرمائش کر دی
-
ایک امریکی مارو، جنت میں 144حوریں ملیں گی،سوڈانی عا لم دین ، اگر کوئی مسلمان کسی غیر امریکی کو قتل کر دے تو وہ 72 حوروں کا مستحق ہو گا اور اپنے خاندان کے 70 افراد کو جنت میں ساتھ لے جائے گا، بیا ن
-
امریکی ایوان نمائندگان نے شامی باغیوں کی تربیت اور مسلح کرنے کی منظوری دیدی، دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے عراق میں امریکی فوجی نہیں بھیجے جائیں گے‘ امر یکی صدر
-
سیاسی جرگے کو بتا دیا نواز شریف سے کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان،د ھرنے میں ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے ،آج تاریخی دھرنا دے کر ثابت کرنا ہے یہ زندہ قوم ہے، کراچی کے عوام تیار رہیں ان کیساتھ ... مزید
-
ملک اس وقت سیاست ،دھرنوں اور جلسے کرنے کا نہیں مصیبت زدہ جو سیلاب زدگان میں گھرے ہوئے ہیں بہن ،بھائیوں اور غریبوں کی مدد کرنے کا ہے، بلاول بھٹو زرداری،پیپلز پارٹی مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے ،شہید ... مزید
-
اپوزیشن جرگہ نے سیاسی بحران کے حل کیلئے 11 نکاتی ڈرافٹ وزیراعظم، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کو مشترکہ خط کے ذریعے بھیج دیا،کیا دھاندلی ثابت ہوجائے تو وزیراعظم مستعفی ہونگے؟ پارلیمنٹ میں بیان دینا ... مزید
-
لوگوں کے نظریات میں تبدیلی آچکی ہے،طاہرالقادری ،انقلاب اب سیلاب بننے والا ہے ،یہ بہت جلد جاگیرداروں اور وڈیروں کو بہا لے جائے گا ، پی ٹی وی پر حملے کے نام پر حکومت نے اگر کریک ڈاوٴن کیا تو وہ کچھ ... مزید
-
دورہ امن کی تربیت جنگ کے دورمیں کامیابی کی ضمانت ہے ، آپریشن ضرب عضب میں تمام جوانوں کی خدمات قابل تحسین ہیں،چیف آف آرمی سٹاف
-
آئین پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،جماعت اسلامی ،فریقین کے درمیان مفاہمت کی فضا کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی،جماعت اسلامی عالمی سازشوں کے تناظر میں آئین پاکستان کیخلاف ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب، پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 23دہشتگردو ہلاک
-
اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے غیر قانونی طور پر گرفتار کئے گئے کارکنوں کے رہائی کے حوالے سے کیس کی سماعت ، ڈپٹی کمشنراسلام آباد سے رپورٹ طلب، ذاتی طور پر آج جمعہ کے روز عدالت میں طلب کر لیا،عدالت ... مزید
-
لندن میں ہونے والی ملاقاتوں کا راز کھل گیا ہے‘ لندن پلان کا سب سے بڑا ہدف چینی صدر کا دورہ ملتوی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو روکنا تھا‘ شہباز شریف ،چین پاکستان کا دوست اور اصل دشمن دھرنے والے ... مزید
-
افغانستان بے بنیاد الزام لگانے کی بجائے اپنے ملک میں دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہیں ختم کر ے ،پاکستان ،افغانستان کے الزامات پر دفاعی حکمت عملی نہیں اپنائی، افغا ن حکو مت اگر اپنی سر حد کے اندر اقدامات ... مزید
-
نیب کی 2روزہ ڈائریکٹرجنرل کانفرنس کا چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت انعقاد ، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے توسیعی منصوبے کے تحت دونئے ریجن کے قیام اور افسران کی استعدادکاربڑھانے کیلئے ملائیشیا ... مزید
-
جاوید ہاشمی میرا آبپارہ یا آئی ایس آئی سے رشتہ ثابت کردیں تو میں سیاست سے کنارہ کشی کرلوں گا ،مخدوم شاہ محمود قریشی ، ایسا نہ کرسکیں تو پھر وہ ایم اے149ملٰتان کے ضمنی الیکشن سے دستبردارہوجائیں۔مت ... مزید
-
کراچی ، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں جامعہ کراچی کے ڈین سمیت 3 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 3افراد زخمی
-
پاک امریکہ مشترکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کااجلاس 19اکتوبرکوہوگا،رچرڈاولسن،پاکستان کواتحادسپورٹ فنڈجلدفراہم کیاجائے گا،امریکی سفیرکی وزیرخزانہ سے ملاقات
-
ملکی معیشت کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے پر دھرنا لیڈران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خواجہ سعد رفیق ،غیر ملکی سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے عمران اور طاہرالقادری پیش پیش ہیں‘ دونوں کو پاکستان کی ترقی ہضم ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف 25رکنی وفد کے ہمراہ21ستمبر کو اسلام آباد سے روانہ ، 23ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے،26ستمبر کی شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرینگے ، وزیراعظم نیویارک کے سب ... مزید
-
پہلے مکمل لاتعلقی اور بے حسی پھرامداد کی پیشکش، پنجاب سیلاب میں ڈوبا رہا،کے پی کے کا وزیراعلیٰ رقص و سرود کی محفلیں سجاتا رہا،شہبازشریف کے استفسار پرسیلاب متاثرین کے مجمع نے بھی ایسی امداد قبول ... مزید
-
حکومت نے بجلی کے بلوں میں نئے اضافی ٹیکس عائد کردیئے، ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد
-
اپوزیشن جرگہ سیاسی بحران کے حل کیلئے ایک مرتبہ پھر میدان میں اتر آیا ، مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے حکومت کیساتھ دھرنیوالوں کو بھی چند روز اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کرنا ہوگا، معاملات بند ... مزید
-
آئی پی پیز کے واجبات ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے پر محیط ہوگیا، شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ ہوگیا،شہری علاقوں میں کم از کم سات جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.