پاک امریکہ مشترکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کااجلاس 19اکتوبرکوہوگا،رچرڈاولسن،پاکستان کواتحادسپورٹ فنڈجلدفراہم کیاجائے گا،امریکی سفیرکی وزیرخزانہ سے ملاقات

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء)پاک امریکہ مشترکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کااجلاس 19اکتوبرکوواشنگٹن میں ہوگا،یہ بات پاکستان میں متعین امریکی سفیررچرڈاولسن نے وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارسے ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کویہاں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرامریکی سفیرنے کہاکہ مشترکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کااجلاس19اکتوبرکوسالانہ آئی ایم ایف عالمی بینک اجلاسوں کے موقع پرہوگا۔انہوں نے اس موٴقف کودوہرایاکہ پاکستان کوبروقت اتحادی سپورٹ فنڈکی مددمیں رقم فراہم کی جائے گی ،ایڈوائزرفنانس ڈویژن رانااسدامین اورایڈیشنل فنانس سیکرٹری شاہدمحمودبھی اس موقع پرموجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :