نیب کی 2روزہ ڈائریکٹرجنرل کانفرنس کا چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت انعقاد ، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے توسیعی منصوبے کے تحت دونئے ریجن کے قیام اور افسران کی استعدادکاربڑھانے کیلئے ملائیشیا کی طرزپر جدید نوعیت کی قومی اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کرنے کافیصلہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19ستمبر۔2014ء)قومی احتساب بیورو(نیب)کی 2روزہ ڈائریکٹرجنرل کانفرنس چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرزمیں جمعرات کے روز منعقدہوئی،کانفرنس میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے توسیعی منصوبے کے تحت دونئے ریجن قائم کرنے کافیصلہ کیاگیا،کانفرنس میں افسران کی استعدادکاربڑھانے کیلئے ملائیشیا کی طرزپر جدید نوعیت کی قومی اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

کانفرنس میں پراسیکیوٹرجنرل اکاوٴنٹیبلٹی (پی جی اے )ڈپٹی چیئرمین نیب ہیڈکوارٹرزکے تمام ڈائریکٹرزجنرلزاورریجنزنے شرکت کی ۔کانفرنس میں نیب کے کام کومزیدمضبوط بنانے سے متعلق کئی پالیسیوں پرغورکیاگیا۔جاری پریس ریلیزکے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے بیوروزکی پچھلے سال کی کامیابیوں پرغورکیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں پچھلے سال کی کارکردگی کمی اوربہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورمستقبل کے ایکشن پلان پرسیرحاصل گفتگوکی گئی۔

پچھلے سال کئے گئے اقدامات بارے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنانے کے بعدعدالتوں میں کرپشن کے بہت سے کیسوں کی پراسیکیوشن میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے ٹیم ورک کی اہمیت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کوپکڑنے کیلئے پراسیکیوشن ڈویژن اورانٹیلی جنس وویجلنس سیل کومزیدمضبوط بنایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ نیب افسران کے مورال کولاجسٹکس اورمالیاتی فوائدکے ذریعے بلندکیاگیاہے ۔

نیب افسران کو پروفیشنل کورسزاورٹریننگ کے لئے بھیجاجارہاہے اس سے ان کی قابلیت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم بہت سے ٹیکنیکل اورسٹریٹجک مسائل پرگفتگوکریں گے جس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے ۔کانفرنس میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے توسیعی منصوبے کے تحت دونئے ریجن قائم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔یہ دونئے ریجن سکھراورملتان میں قائم کئے جائیں گے ۔

کانفرنس میں افسران کی استعدادکاربڑھانے کیلئے ملائیشیا طرزپرسٹیجدید قومی انٹی کرپشن اکیڈمی قائم کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی تنظیم میں افسران کودی گئی اسائمنٹس پربہترطورپرکارکردگی دکھانے کیلئے تربیت ایک مسلسل اورمنظم طریقہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیب ملازمین کوبین الاقوامی معیارات کے مطابق پروفیشنل بنیادوں پرترجیح دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب نے متعلقہ ڈویژن کواس منصوبے پرکام کی رفتارتیزکرنے کی ہدایت کی ۔کانفرنس میں پراسکیوٹرزاورتفتیش کاروں کی استعدادکاربڑھانے کیلئے ریفریشرزکورسزکرانے کافیصلہ کیاہے ۔آپریشن ورک پربات کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ کیسوں کومکمل کرنے کی رفتارکوبڑھایاجائے ،کیسوں کے ٹائم فریم سے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین نے ہدایت کی کہ کیسوں کومکمل کرنے کاکام تیزکیاجائے تاکہ بیوروزکی استعدادمیں اضافہ کیاجاسکے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ بینک کے فراڈاورقرضے کے کیسوں کونمٹانے کیلئے ضرورت کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان کے افسران کی خدمات حاصل کی جائیں گی ،نیب کی فورنسک لیبارٹری کی تنصیب سے متعلق غورکرتے ہوئے چیئرمین نیب نے ٹریننگ وایویلیوایشن ونگ کی طرف سے اب تک کے کام پراطمینان کااظہارکیااورونگ کوہدایت کی کہ وہ جلدازجلداس کام کومکمل کریں ۔چیئرمین نے ڈی جی ٹریننگ اینڈایویلیوایشن کوہدایت کی کہ وہ فورانسک لیب میں تعینات افسران کوجدیدتربیت مہیاکریں ۔

متعلقہ عنوان :