ائیرپورٹ پر گیا تو مجھے بتایا گیا فلائٹ میں تاخیر ہے،مجھے بٹھا لیا گیا،رمیش لعل ،پی آئی اے کے کچھ افسران اس معاملے میں ملوث ہیں،ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں،ایک بزرگ خاتون کے کہنے پر باہر نکل آیا،اقلیتی رکن قومی اسمبلی

جمعرات 18 ستمبر 2014 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء)مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش لعل نے کہا کہ میں ائیرپورٹ پر گیا تو مجھے بتایا گیا کہ فلائٹ میں تاخیر ہے،مجھے بٹھا لیا گیا،ساڑھے8بجے میں جہاز میں گئے ،رحمان ملک کے آنے سے پہلے ایک وکیل اور ایک اور شخص وہاں کھڑے ہوئے مووی بنا رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ جب رحمان ملک گئے تو وہ لوگ میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ نہیں اتریں گے تو جہاز نہیں جائے گا،لفٹ واپس بلا لی گئی،ایک بزرگ خاتون کے کہنے پر باہر نکل آیا،کیا پائلٹ کی20منٹ تک ذمہ داری نہیں تھی کہ وہ بتاتا کہ کیا مسئلہ ہے،پی آئی اے کے کچھ افسران اس معاملے میں ملوث ہیں،ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔