پیپلزپارٹی ملتان کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی،بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 18 ستمبر 2014 08:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملتان کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی،بلاول آج جمعرات سے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی این اے149 ملتان کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی اور کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو آج جمعرات کو پنجاب میں سیلابی علاقوں کا دورہ بھی کریں گے جہاں پر وہ متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کریں گے،اس کے ساتھ بلاول بھٹو پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔