ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر کی صدر ،وزیر اعظم، وزیر خزانہ ،گورنر سٹیٹ بینک و دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں، اے ڈی بی کی پاکستان کے ساتھ 200ملین ڈالر کے قرضے کے معاہدے کی تقریب میں شرکت، پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری اور معاشی استحکام و ترقی میں پوری پوری مدد فراہم کر نے کی یقین دھانی

جمعرات 18 ستمبر 2014 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء) ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر کی وزیر اعظم محمد نوازشریف سے ملاقات،ملاقات میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان شراکت داری اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں حکومت کی گزشتہ ایک سالہ معاشی پالیسیوں،پاکستانی میں معاشی بہتری سمیت دیگر اصلاحات پر بھی غور و وض کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ شراکت داری مستقبل میں بھی جاری رہے گی، جبکہ صدر ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں آنے والی حالیہ سیلاب میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صدر ایشیائی ترقیاتی بنک حالیہ سیلاب میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعظم کو متاثرین و تباہ شدہ علاقوں کی بحالی میں ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں انفراسٹکچر کی بحالی سے لیکر ہر قسم کی امدادی معاونت فراہم کی جائے گی اور پاکستانی عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور اسی طرح سے ان کی مدد کی جائے گی جس طرح 2010کے سیلاب میں اشیائی ترقیاتی بنک نے اپنا کردار ادا کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امسال اور گزشتہ برس بجٹ خسارے کو کم کر کے ،مہنگائی کو قابل کنٹرول سطح پر رکھ کر اور زر مبادلہ کے ذخائر کو بڑھا کر ملک میں میکرواکنامک کی کاکردگی کو بہتر بنایا ہے جس سے مجموعی طور پر پاکستان کی معاشی حالت میں مثبت اور اچھی تبدیلیاں آئی ہیں جن کو جاری رکھ کر پاکستان جلد ایک بڑی معیشت بن سکتا ہے۔انہوں نے پاکستان کی طرف ادارہ جاتی ڈھانچے میں بہتر ی لاکر بجلی کی پیدا وار بڑھانے اور مناسب نرخوں پر عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے اس شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں حکومت کی جانب سے معاشی شعبے کو مستقل اور پائیدار سطح پر رکھ کر معاشی شعبے میں لائی گئی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ناصرف ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی بلکہ غربت میں بھی کمی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کی بڑی آبادی اور قدرتی ذخائر سے ما لامال ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں بہترین سٹریٹجک پوزیشن پر موجود ہے جہاں پاکستان کے پاس زرعی شعبے، زرعی تجارت، اعلی کوالٹی کے ٹیکسٹائل،کھیلوں کے سامان کی برآمدات اور کان کنی کے شعبے کے لئے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں مگر اس میں بہتری حکومت کی پالیسیوں پر منحصر ہے ، معاشی کامیابیوں کے لئے پاکستان کو ٹیکس کی وصولیوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنا ہوگااور ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول کو کسی بھی صورت ساز گار بنانا ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان میں توانائی کے شعبے کا بڑا اہم پارٹنر ہے جو پن بجلی منصوبوں،گیس سے چلنے والے توانائی کے منصوبے اور پہلے سے موجود توانائی یونٹس کی ترسیل اور اپ گریڈیشن میں میں بہتری کے لئے کام کر رہا ہے جبکہ پاکستان کو خطے میں معاشی سرگرمیوں کا گڑھ بنانے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک ہائی ویز اور اکنامک کاری ڈورز کی تعمیر کے لئے بھی پاکستان کی مدد کر رہا ہے تاکہ معاشی سرگرمیو ں کو فروغ اورکرائے کے اخراجات کو کم کیا جاسکے۔

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم ہاوٴس میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان ہونے والے مختلف معاہدوں کی تقریب میں شرکت کے علاوہ پاکستان فلیگ شپ سوشل سیفٹی نیٹ سے مستفید ہونے والوں سے بھی ملاقات کی

جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ سے ملاقات کے دوران انہیں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے ذریعے پاکستان میں غریبوں کو بغیر کسی شرائط کے مالی امداد ،تکنیکی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

انور بیگ کہنا تھا کہ پاکستان نے غربت کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں تعلیم و صحت کے شعبے میں عوام پر بھار ی رقم خرچ کی جا رہی ہے جبکہ غربت کے خاتمے کے لئے دیگر منصوبوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر کا دورہ اس وقت ہوا ہے جب اے ڈی بی اور پاکستان ملک شراکت داری کی نئی حکمت عملی(نیو کنٹری پارٹنر شپ سٹرٹیجی ,,سی پی ایس“)کا آغاز کرنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں جس کے ذریعے وژن 2025کے اہم شعبوں توانائی، ٹرانسپورٹ،پانی کے ذخائر اور شہری علاقوں کی ترقی کے منصوبو ں پر تعاون کو بڑھایا جائے گا جبکہ اے ڈی بی اسلامک فائنانسنگ،تجارتی ذخائر،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے شعبوں میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔

صدر ایشیائی ترقیاتی بنک نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بنک کا فاوٴنڈنگ ممبر ہے اور 2013کے اختتام تک بنک نے پاکستان کو 24.5بلین ڈالر خود مختارقرض طور پر جبکہ 205ملین ڈالر اس کے علاوہ فراہم کیے ۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر کی صدر مملک ممنون حسین،وزیر اعظم محمد نواز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، وفاق وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال اور گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان اشرف محمود وتھر ا سے اہم ملاقاتیں، ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر نے وزیر اعظم ہاوٴس میں ایشیائی ترقیاتی کی پاکستان کے ساتھ 200ملین ڈالر کے قرضے کے معاہدے کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر نکاوٴنے صدر مملک ممنون حسین کے ساتھ ملاقات کی جہاں ملاقات میں پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری پاکستان میں جار ی بنک کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا ۔صدر مملکت کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے اس با ت کی بھی یقین دہانی کروائی کی بنک پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو جاری رکھے گا اور پاکستان کو معاشی استحکام و ترقی میں پوری پوری مدد فراہم کرتا رہے گا ۔

انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ بھی طویل ملاقات کی جس میں مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا اور پاکستان میں ایک سال میں رونما ہونے والی مثبت معاشی پالیسیوں بارے گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے اے ڈی بی کی طر ف سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھی پاکستان کی مدد کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پاکستانی کی معاشی پالیسیوں پر نہ صرف اطمینان کا اظہا کیا بلکہ اس ضمن میں لائی گئی اصلاحات کی بھی انہوں نے تعریف کی ۔ صدر ایشیائی ترقیاتی بنک نے گورنر سٹیٹ بنک اور احسن اقبال کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :