نام طاہر عالم خان اور اصلی خان ہوں‘ آئی جی اسلام آباد نے اپنا خاندانی پس منظر بتلادیا

بدھ 17 ستمبر 2014 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خان ہونے اور ڈٹے رہنے کے معاملے کے بعد اب آئی جی اسلام آباد بھی ڈٹ گئے ہیں کہ ان کا نام طاہر عالم خان اور اصلی خان ہوں۔

(جاری ہے)

منگل کو چیمبر آف کامرس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اصلی خان ہیں کوئی انہیں جعلی خان نہ سمجھے۔ اگر عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں تو وہ بھی ڈٹے رہیں گے۔