جنیدجمشیدنے بھی وزیراعظم نوازشریف کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیدیا،میں نے بھی عروج میں گانا چھوڑا ،اپنا مقام چھوڑنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا،ہم وطنوگھبرانانہیں اچھاوقت قریب ہے ، سٹیٹس کوکوتوڑنے اورفرسودہ نظام کے خاتمے میں عمران خان کے ساتھ ہوں ،افسوس ہے کہ میرے دل دل پاکستان جیسے قومی نغمے کے بعد کسی نے کوئی بڑا قومی نغمہ نہیں لکھا جلدایک اور قومی گیت بناوٴں گا،نجی چینل سے گفتگو

بدھ 17 ستمبر 2014 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء)معروف ثناء خوان اورتبلیغی جماعت کے اہم رہنماجنیدجمشیدنے وزیراعظم نوازشریف کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بھی عروج میں گانا چھوڑا ،اپنا مقام چھوڑنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتابلکہ اس کامقام اوربھی بڑھ جاتاہے ،ہم وطنوگھبرانانہیں اچھاوقت قریب ہے ، سٹیٹس کوکوتوڑنے اورفرسودہ نظام کے خاتمے میں عمران خان کے ساتھ ہوں ،افسوس ہے کہ میرے دل دل پاکستان جیسے قومی نغمے کے بعد کسی نے کوئی بڑا قومی نغمہ نہیں لکھا جلدایک اور قومی گیت بناوٴں گا،میں نے بھی سٹیٹس کواس وقت چھوڑاجب عروج پر تھالیکن صرف اللہ کیلئے چھوڑکرتسکین قلب حاصل ہوا۔

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے جنیدجمشیدنے انکشاف کیاکہ 1993ء میں انہوں نے ہی سٹیٹس کواورفرسودہ نظام کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے عمران خان کوایک سیاسی جماعت بنانے کامشورہ دیاتھا،آج عمران خان جوکہہ رہے ہیں وہ ان کے دل کی آوازہے اب پوراپاکستان جاگ اٹھاہے ،عمران اورطاہرالقادری فرسودہ نظام کوختم کرنے کواتناآگے بڑھ چکے ہیں کہ اب واپسی ممکن نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امام حسن  اپنی خلافت چھوڑکرحضرت امیرمعاویہ  کی حمایت کرسکتے ہیں تونوازشریف عام لوگوں کیلیئے اپناعہدہ کیوں نہیں چھوڑسکتے اس سے ان کاقدبڑھ جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں جنیدجمشیدکاکہناتھاکہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف دونوں سٹیٹس کوکے خلاف ہیں اس لئے انہیں مل کراس فرسودہ نظام کیخلاف جدوجہد کرنی چاہئے ،ایم کیوایم توبنی ہی سٹیٹس کوکے خلا ف تھی ۔

ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس ملک میں عدل کانظام نافذہوناچاہئے ،غریبوں کوان کے حقوق ملنے چاہئیں ،وہ چاہتے ہیں کہ 67سال سے عوام جس نظام کی چکی میں پس رہے ہیں وقت آگیاہے کہ یہ نظام اب ختم ہوناچاہئے دوسرے الفاظ میں جنیدجمشیدنے خلاف راشدہ کے نظام کامطالبہ کردیاہے