کراچی،پرواز لیٹ کیوں کرائی، مسافروں نے رحمان ملک ، ن لیگی ایم این اے کو طیارے سے اتار دیا، تاخیراْن کی وجہ سے نہیں ہوئی ، اس کی تحقیقات کرائی جائیں‘ رحمن ملک

بدھ 17 ستمبر 2014 09:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2014ء)قومی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوگئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دونوں کو طیارے سے نیچے اترنے پر مجبور کر دیا۔میڈ یا رپو رٹ کے مطا بق پی آئی اے کی پرواز پی کے تھری سیون زیرو کو پیر کی شام سات بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونا تھا لیکن پرواز دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

تاخیر کی وجہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور نواز لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش تھے۔ دو گھنٹے لیٹ پہنچے۔ ڈاکٹر رمیش طیارے میں پہنچے تو مسافروں نے ان کی خوب خبر لی ، تاخیر پر احتجاج کیا اور انہیں طیارے سے نیچے اترنے پر مجبور کر دیا۔ رحمان ملک پہنچے تو انہیں بھی مسافروں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ رحمان ملک نے مسافروں کا اشتعال دیکھ کر واپس جانے میں عافیت سمجھی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تاخیراْن کی وجہ سے نہیں ہوئی ، اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :