چین کے 300 فوجیوں نے لداخ میں داخل ہوکر 100 بھارتی فوجیوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے‘ بھارتی میڈیا کا دعوی

منگل 16 ستمبر 2014 09:29

نئی دہلی‘ سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لداخ میں مزید 300 چینی فوجیوں نے داخل ہوکر 100 بھارتی فوجیوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لداخ کے علاقے ڈیم چوک میں 300 چینی فوج داخل ہوئے اور انہوں نے 100 بھارتی فوجیوں کو محاصرے میں لے کر ان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 30 چینی فوجی بھی مذکورہ علاقے میں داخل ہوئے تھے اور انہوں نے علاقے میں صورتحال کو کشیدہ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :