سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی وزیراعظم کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی

منگل 16 ستمبر 2014 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء )سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی نااہلی کے لیے دی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

درخواست اسحاق خاکوانی نے سابق اتارنی جنرل عرفان قادر کے ذریعے دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف کے حوالے سے پارلیمنٹ میں جھوٹ بول کرآئین کے آرٹیکل 62,63کی خلاف ورزی کی ہے نجی ٹی وی کے مطابق درخواست کوسماعت کے لیے منظورکرلیاگیاہے ۔