طاقت ور لوگوں کی شوگر ملیں بچانے کیلئے غریبوں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ،عمران خان،بند توڑ کر لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو فصلوں اور مال مویشیوں سے بھی محروم کردیا، ایک شوگر مل مالک کو فائدہ پہنچانے کیلئے ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے پل بنایا گیا اگر یہ رقم ان غریبوں پر خرچ کی جاتی تو اس علاقے کے غریب لوگ سیلاب کی نذر نہ ہوتے، بڑے بڑے لٹیرے عوام کا خون چوس رہے ہیں مگر یہ اپنے منطقی انجام کو جلد پہنچنے والے ہیں، جھنگ میں سیلاب زدگان ،دھرنے سے خطاب

منگل 16 ستمبر 2014 09:18

جھنگ /فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16ستمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طاقت ور لوگوں کی شوگر ملیں بچانے کیلئے غریبوں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے ، بند توڑ کر لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو فصلوں اور مال مویشیوں سے بھی محروم کردیا ۔ جھنگ میں سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شوگر مل مالک کو فائدہ پہنچانے کیلئے ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے پل بنایا گیا اگر یہ رقم ان غریبوں پر خرچ کی جاتی تو اس علاقے کے غریب لوگ سیلاب کی نظر نہ ہوتے یہ بڑے بڑے لٹیرے عوام کا خون چوس رہے ہیں مگر یہ اپنے منطقی انجام کو جلد پہنچنے والے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ رات راولپنڈی اسلام آباد پولیس سے ایسے افراد کو بھی چھڑایا جو پڑھے لکھے اور ڈاکٹر تھے اور وہ میرے جلسے میں تقریر سننے آئے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے اس لئے پولیس افسران اور انتظامیہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ غنڈہ گردی بند کرے انہوں نے سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک اور ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے اور ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان پر تشدد فوری طور پر بند کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ختم ہونے کے بعد فیصل آباد کے دونوں افسران کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا اور انہیں ایسی سزا دی جائے گی کہ ان کی آئندہ بھی نسلیں یاد رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے ایک کارکن کی موت واقعہ بھی ہوئی جس کے ذمہ دار فیصل آباد انتظامیہ اور جیل افسران ہیں اگر اس کارکن کو بروقت طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا جاتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کیلئے فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں 80سے 85لاکھ جو سیلاب زدگان میں تقسیم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے اپنی جماعتوں کے کارکنوں اور جماعت کے عہدیداروں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کرکے سیلاب زدگان کو پہنچائے اور ان کی ہر طرح سے امداد کی جائے اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ دھرنے سے ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں ،نوازشریف عنقریب میچ ہارنے والے ہیں ،نوازشریف وہ حرکتیں کررہے ہیں جوکوئی کپتان ہارتے وقت کرتاہے ،دھرنے میں شرکت کرنے والوں کوگرفتارکیاگیا،چیف جسٹس سے درخواست کرتاہوں کہ قوم انصاف کے لئے آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے ،ہماری لوگ پرامن ہیں ،گارنٹی دیتاہوں کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی ،لیکن نوازشریف کے استعفے بغیرنہیں جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں بھی کہہ چکاہوں کہ الیکشن صاف وشفاف نہیں ہوئے ،مینڈیٹ کوچورایاگیا۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کے شرکاء پرامن ہیں ،حکومت نے تیس ہزارپولیس اہلکارتعینات کررکھے ہیں ،نوازشریف میرے گھرایک لاکھ پولیس اہلکاربجھوادوڈروں گانہیں ،حکمران لوگوں کوغلام رکھناچاہتے ہیں ،چھوٹے صوبوں کے حق مارے جارہے ہیں ،میں بلدیاتی انتخابات ہونی چاہئیں ،پانچ سال میں کسی نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ،قوم کے مجرم نوازشریف کے استعفے کے بغیرنہیں جائیں گے ۔

نوازشریف تیارہوجاوٴجمعہ کوکال دے رہاہوں ،پولیس تھک جائے گی ،عوام نہیں تھکیں گے ۔جمعہ کوتمام ریکارڈتوڑدیں گے ،ہفتے کوسونامی روکنے کیلئے پولیس بلائی گئی اورہراساں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :