عمران اور قادری کو چھوٹ، باقی قیادت کو مرحلہ وار گرفتارکرنے کی حکمت عملی تیار

پیر 15 ستمبر 2014 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے علاوہ دیگر تمام قیادت کو مرحلہ وار گرفتار کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنا شروع کردی۔

(جاری ہے)

”خبر رساں ادارے“ کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے دھرنے میں شامل دونوں جماعتوں کے مرکزی قائدین کی گرفتاری کی حکمت عملی وضع کرنا شروع کردی ہے۔

اسی حکمت کے تحت ہی اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیاتاہم انہیں عدالت کے حکم پر ضمانت پر رہا رکیا گیا ہے جس کے باعث توقع ہے کہ اب مرحلہ وار باقی قیادت کو گرفتارکرتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے تاکہ وہ رہائی نہ پا سکیں۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی اسلام آباد کی مقامی قیادت کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔