پاک فوج کے نائب صوبیدار ملتان میں ریسکیو کارروائی کے دوران شہید

پیر 15 ستمبر 2014 09:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء)پاک فوج کے نائب صوبیدار ملتان میں ریسکیو کارروائی کے دوران شہید ہوگیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے مطابق پاک فوج کے نائب صوبیدار عتاب ملتان میں ریسکیو آپریشن ٹیم کا حصہ تھے ۔ملتان میں سیلاب صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کو بچاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہ سرگرمی سے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکال رہے تھے کہ خود زندگی کی بازی ہار گئے۔

ملتان کے نزدیک عام شہریوں کو سیلاب سے بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جونیئر کمیشنڈ آفیسر نائب صوبیدار انب شہید کی نماز جنازہ ملتان کینٹ میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مرحوم نے سوگواران میں ایک اہلیہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔ ان کی میت آبائی علاقے آزاد کشمیر کی تحصیل پلندری روانہ کردی گئی ہے جہاں ڈھنگرون گاؤں میں ان کی تدفین ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :