جب پاکستان عوامی تحریک کا مطالبہ پورا ہوجائے گا تو دھرنا بھی ختم ہوجائے گا،شجاعت حسین ، کون کہتا ہے کہ دھرنوں کا اسکرپٹ نہیں اسکرپٹ ہے،‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 14 ستمبر 2014 09:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جب پاکستان عوامی تحریک کا مطالبہ پورا ہوجائے گا تو دھرنا بھی ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

کون کہتا ہے کہ دھرنوں کا اسکرپٹ نہیں اسکرپٹ ہے‘ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنوں کے خلاف کریک ڈاؤن سوچ رہی ہے۔ حکومت کرکے دیکھ لے پھر ہم دیکھیں گے جب مطالبات منظور ہوگئے دھرنا ختم ہوجائے گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دھرنوں کا اسکرپٹ ہے ‘ طاہر القادری کے کنٹینر میں سکرپٹ بنایا گیا اور تمام اتحادی جماعتوں نے مشاورت سے بنایا اسکرپٹ کے آخری صفحے پر مہر لگی ہو ئی ہے۔