تحریک طالبان پنجاب کا پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ، دیگر تنظیمیں بھی اپنی کارروائیاں ختم کردیں، آئندہ دعوت و تبلیغ کا کام کریں گے، امیر عصمت اللہ معاویہ کا آڈیو پیغام

اتوار 14 ستمبر 2014 09:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پنجاب نے پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا، عصمت اللہ معاویہ کا کہنا ہے کہ دیگر تنظیمیں بھی اپنی کارروائیاں ختم کردیں، آئندہ دعوت و تبلیغ کا کام کریں گے۔،ایک ویڈیو پیغام میں کالعدم تحریک طالبان پنجاب کے امیر عصمت اللہ معاویہ نے ملک میں دہشت گرد کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دیگر تنظیموں سے بھی عسکری کارروائیاں ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

عصمت اللہ معاویہ کا کہنا ہے کہ آئندہ دعوت و تبلیغ کا کام کریں گے، ہمارا امارت اسلامیہ افغانستان سے الحاق ہے اس لئے اپنی کارروائیوں کا مرکز افغانستان پر قابض غیر ملکی افواج تک محدود رکھیں گے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے اپنے پیغام کہا ہے کہ عسکری کارروائیاں ختم کرنیکااعلان مشاورت کے بعدکیاگیا،عسکری کارروائیاں افغانستان تک محدودکرنیکافیصلہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :