اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کیلئے جاری فنڈز ختم ہوگئے، وزیر داخلہ نے وزیر خزانہ سے مزید 26 کروڑ مانگ لئے، وزارت خزانہ نے مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کیلئے جاری فنڈز ختم ہوگئے وزیر داخلہ نے وزیر خزانہ سے مزید 26 کروڑ مانگ لئے وزارت خزانہ نے مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب اور کشمیر سے تیس ہزار پولیس اہلکار طلب کئے گئے تھے جن کی خوراک ‘ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات پر پچاس سے ساٹھ لاکھ یومیہ خرچ ہورہے ہیں وزارت خانہ نے ان اہلکاروں کیلئے بائیس کروڑ ستاسٹھ لاکھ بہتر ہزار روپے جاری کئے تھے جو کہ 24 اگست کے بعد ختم ہوگئے ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ سے 26 کروڑ روپے مزید مانگ لئے تاہم وزارت خزانہ نے مزید رقم دینے سے انکار کردیا۔