پاکستان کو سیاسی نہیں ، آبادی سے شدید خطرہ ہے ، بر طا نو ی اخبا ر ،پاکستان کئی افریقی ممالک جیسا ہے جہاں تباہ کن آبادی نے ان کی معیشت کو تباہ کردیا، پاکستان کی 2050تک زیادہ سے زیادہ آبادی 39کروڑ50لاکھ جبکہ کم از کم 26 کروڑ 60 لاکھ نفوس تک جا سکتی ہے،پاکستانی سیاستدان طویل مدتی منصوبہ بندی یا سوچ نہیں رکھتے ، ان کی سوچ صرف انتخابی مدت تک محدود ہوتی ہے، آبادی کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان میں غربت ، مذہبی انتہاء پسندی ،بڑھتی آبادی کا ایک خطرناک اورغیر مستحکم مرکب بن جائیگا،فنانشل ٹائمز
ہفتہ 13 ستمبر 2014 09:19
لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء)برطانوی اخبار”فنانشل ٹائمزکا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیاستدان پاکستان پر کنٹرول کے لئے ایک دوسرے سے برسرپیکارہیں۔تاہم ان رہنماوں کی شعلہ بیانی میں پاکستان کو درپیش بحران یا ان سے نکالنے کا کوئی اشارہ نہیں۔ پاکستان کو سیاسی نہیں ، آبادی سے شدید خطرہ ہے۔پاکستانی سیاستدان طویل مدتی منصوبہ بندی یا سوچ نہیں رکھتے،ان کی سوچ صرف انتخابی مدت تک محدود ہوتی ہے۔
اپنی ایک رپو رٹ میں اخبا ر نے امریکی تھنک ٹینک کا حوالہ دیتے ہو ئے کہاہے کہ اگر پاکستان کی آبادی موجودہ شرح سے بڑھتی رہی تو 2050تک 30کروڑ 2 لاکھ نفوس ہو جائے گی۔ دنیا کے گنجان آبادی کے حامل شہر کراچی میں پانی کی کمی نے زندگی کومفلوج،ایک اپارٹمنٹ میں درجن یا اس زائد لوگ کو رہنے او ر مسافروں کوبسوں کی چھتوں پر سفر پر مجبور کردیا ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ دو دہائیوں میں افرادی قوت دگنی ہو کر6کروڑ ہو چکی جب کہ لیبر مارکیٹ کو نئے آنے والوں کو سالانہ 30لاکھ روزگار دینے کی ضرورت ہے مگر ایسا نہیں ہو رہا۔
گزشتہ حکومتوں کی کئی دہائیوں سے شرح افزائش کو کنٹرول کرنے میں نظر اندازی نے پاکستان کو دیگر گنجان آبادی کے حامل بنگلادیش اور ایران جیسے ممالک کے مقابلے میں بہت پیچھے دھکیل دیا ہے۔ایشیا میں صرف افغانستان اور تیمور کی اس سلسلے میں صورت حال خراب ہے۔پاکستان کئی افریقی ممالک جیسا ہے جہاں تباہ کن آبادی نے ان کی معیشت کو تباہ کردیا۔ پاکستان کی آبادی کسی بھی افریقی ملک سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں بہت سے مرد و خواتین کم بچے چاہتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ دس لاکھ اسقاط حمل ہوتے ہیں۔اخبار لکھتا ہے کہ1947میں قیام پاکستان کے وقت آبادی 3 کروڑ 3لاکھ تھی آج 20کروڑنے آبادی نے پاکستان کو دنیا کا چھٹا بڑاملک بنا دیا ہے۔تاہم ایک اندازے کے مطابق 2050تک زیادہ سے زیادہ آبادی 39کروڑ50لاکھ جب کہ کم از کم26کروڑ60لاکھ نفوس تک جا سکتی ہے۔اس وقت پاکستان میں شرح پیدائش 3.8 بچے فی خاتون ہیں۔قدرتی وسائل خاص طور پر پانی ، حکومتی خدمات، بنیادی ڈھانچے اور خاندان پر دباو پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور یہ صورت حال مزید خراب ہو گی -ہارورڈ اسکول میں اقتصادیات اور آبادیات کے پروفیسر ڈیوڈ بلوم وضاحت کرتے ہیں کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ اور نوجوانوں کو ان کی ضروریات کی فراہمی معیشت پر ایک کچلے جانے والے بوجھ ہے۔
اگر آئندہ دس یا بیس سال پاکستان میں لاکھوں نوجوان بے روز گار رہتے ہیں تو پاکستان ایسے بحران کا سامنا کرسکتا ہے جیسا کہ اب ہیں۔ماہر اقتصادیات ثاقب شیرانی کہتے ہیں کہ سیاستدان طویل مدتی سطح پر نہیں سوچ رہے۔وہ انتخابی سائیکل سے آگے نہیں سوچتے۔آبادی کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر کہتی ہیں کہ آبادی کی منصوبہ بندی پر لوگوں یا جماعتوں کے درمیان کوئی مضبوط اتحاد نہیں کہ اس اہم مسئلے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو واقعی سب کو متاثر کر رہا ہے۔ یہ دہشت گردی جیسے مسئلے کی طرح کاٹ رہا ہے، لیکن اس پر بات کرنے کو کوئی تیار نہیں۔اگر آبادی جیسے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان میں غربت ، ناقص اسکولنگ، مذہبی انتہا پسندی ،بڑھتی آبادی کا ایک خطرناک اورغیر مستحکم مرکب بن جائے گا۔ اکانومسٹ اکمل حسین لکھتے ہیں کہ اگلی دو دہائیوں میں لاکھوں کی تعدا د میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو افرادی قوت میں داخل نہ کیا گیا توپھر انتہا پسندی، عدم برداشت اور تشدد کی طرف موجودہ رجحان ایک دھماکہ خیز مواد کی صورت اختیار کر جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 13 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
چمپئنز لیگ ٹی20 کا آج سے بھارت کے شہر رائے پور میں آغاز قومی ٹی 20 چیمپئن لاہور لائنز ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راوٴنڈ کا افتتاحی میچ کھیلے گی ، کوالیفائنگ گروپ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی ، جن میں پاکستان ... مزید
-
پی سی بی آسٹریلیا کیخلاف واحد ٹی 20کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان اگلے ہفتے کریگی،ٹی20 کپتان کیلئے آفریدی اور صہیب میں مقابلہ، بورڈ کسی تجربہ کار کھلاڑی کو ٹیم کی باگ ڈور دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو ... مزید
-
بلاول بھٹوزرداری کا سندھ میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہرپرگہری تشویش کا اظہار ،پیپلزپارٹی اورسندھ حکومت امن وامان کیلئے کسی بھی اقدام سے گریزنہیں کریگی،چیئرمین پیپلزپارٹی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے ملتان،مظفرگڑھ ،جھنگ کے دورے،ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین میں خود امدادی سامان تقسیم کیا، قریبی آبادیوں میں ریلیف کیمپس لگائے جائیں،شہبازشریف کی انتظامیہ کوہدایت، ٹیکنیکل کمیٹی ... مزید
-
اگر آئین کو نقصان پہنچا تو ملک کو نقصان اٹھانا پڑے گا،سید خورشید شاہ،انقلاب سڑکوں سے نہیں پارلیمینٹ سے آئے گا،قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو
-
فیصل آباد،ن لیگی ایم این اے میاں فاروق کے تین بیٹوں کے خلاف حدودآرڈیننس کے تحت ایک لڑکی سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج
-
پی ٹی اور پی اے ٹی کیخلاف گرینڈ آپریشن،آئی جی پنجا ب کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا
-
پی ٹی وی،وزیراعظم ہاوٴس پردھاوابولنے والے کارکنان کامکمل ڈیٹاوفاقی پولیس کوموصول ، اعلی پولیس حکام کا دھرنے ختم کرنے کیلئے آپریشن بارے غورشروع ،تجویز پیش کر دی
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ پرفردجرم عائد ،سماعت 19ستمبرتک ملتوی
-
دھرنا دینے و الے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کرکے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کریں، پرویز رشید
-
شہباز شریف کے ہوتے تنہا نہیں ،آزمائش میں کل بھی ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ کھڑے ہیں، بزرگ شخص کی دعائیں
-
پارلیمنٹ ہاوٴس اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی شناخت میں نادرا کا اہم کردار،،نادرا نے دونوں ریاستی اداروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی تصویروں کے ذریعے ان کا ڈیٹا میچ کر کے وفاقی پولیس کو ... مزید
-
افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ اٹھارہ طالبان ہلاک ‘ متعدد زخمی
-
القاعدہ کمزور ہے ، کسی نئی کارروائی کی طاقت نہیں رکھتی: امریکا
-
وائٹ ہاوس کاجنگلاپھلانگنے کی کوشش کر نے والا شخص گرفتار
-
داعش پر حملو ں کیلئے امر یکی لڑاکا طیارے عراق کے خود مختار شمالی علاقے اربیل کا ہوائی اڈہ استعما ل کر یں گے‘ پینٹاگان،عراق میں داعش کیخلاف لڑنے والی سرکاری فوج اور کرد سکیورٹی فورسزکی مدد کیلئے ... مزید
-
امریکہ زمینی فوجی دستے عراق اور شام بھیجے بغیر داعش کو تباہ کر سکتا ہے‘ وائیٹ ہاؤس
-
سرچ انجن یاہو نے نیشنل سکیورٹی کی غرض سے جاسوسی کیلئے صارفین کا ڈیٹا مہیا نہ کیا تو اس کو روزانہ کی بنیاد پر اڑھائی لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہو گا،امریکہ
-
غیر قانونی حمل کی روک تھام ،پہلی بار مردوں کے لیے’مانع حمل‘ گولیاں تیار،ماضی میں مانع حمل ادویہ کی تیاری کا فوکس خواتین رہی ہیں، اب پہلی مرتبہ مردوں کے لیے دوا تیار کی گئی ہے ، یہ دوائی 2017ء تک مارکیٹ ... مزید
-
ایبولا کے وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ایک ویکسین تیار کرلی، امریکی کمپنی کا دعوی،ویکسین کے تجربات بندروں پر کیے جا رہے ہیں، ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے اب تک جتنی بھی مدافعتی ادویات تیار ... مزید
-
موجودہ سیاسی بحران کا فوج سے تعلق جوڑنا درست نہیں فوج کا سیاسی معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، اسکرپٹ رائٹر والی باتوں پر افسوس ہوا سہولت کاری کا فیصلہ قوم کے وسیع تر مفاد ... مزید
-
ملتان اور مظفر گڑھ کو بچانے کیلئے شیر شاہ بند اور ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈال گیا ، درجنوں دیہات زیر آب، ملتان شہر کا کئی شہروں سے زمینی رابطہ منقطع
-
وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کی بحالی کے امدادی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت،حکومت کی اولین ترجیح متاثرین سیلاب کی بحالی ہے، متاثرین کے گھروں کو ددبارہ آباد کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ... مزید
-
آزاد عدلیہ کے بغیر عوام کو حقوق نہیں مل سکتے، حکومت کی دہشت گردی سے عدالتیں ہی عوام کو بچاتی ہیں، عمران خان ،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے دھاندلی پر سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا مگر وہ خود میچ فکسنگ ... مزید
-
چینی صدر کا دورہ پاکستان کے عزم کا اظہار ،بہت جلد دوست ملک کا دورہ کرکے وزیراعظم نواز شریف سے ملنا چاہتا ہوں ، پاک چین دوستی سٹریٹیجک اور سدا بہار ہے،پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تعاون کرتے ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،متا ثر ین کے لئے عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے تا کہ نقصانا ... مزید
-
پاکستان ٹیلی ویژن حملہ کیس ، دفعہ 144کی خلاف ورزی اور وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشتگردی کے سنگین خطرات کے پیش نظر وفاقی پولیس تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں شریک مظاہرین سمیت دارالحکومت ... مزید
-
ایک ماہ سے اسلام آباد میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہاہوں،سراج الحق،تینوں فریق اپنی اپنی جگہ سے ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں تو معاملہ حل ہو جائے گا، باریاں لگانے والے ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپاتے اور ... مزید
-
پاکستان عوامی تحریک ‘ مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے باعث حکومت اور پی اے ٹی میں ہونے والا پانچواں مذاکراتی دور معطل کردیا گیا ‘، اگر ہمارے کارکنان کو آج تک رہا نہیں کیا گیا کور کمیٹی ... مزید
-
لوگ سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے اور عمران خان جشن منارہے ہیں، شہبازشریف،عمران خان سے انسانیت کے ناطے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جشن کا فیصلہ واپس لیں، وزیر اعلی پنجاب
-
آرمی چیف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال، پاک امریکہ دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
پوری قوم کی خواہش ہے کہ دھرنے ملتوی کر دیے جائیں، اعتزاز احسن، ملک میں اس وقت سیلاب کی صورت حال ہے، رہنما پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو
-
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ، شاہ محمود قریشی، اب کسی مذاکراتی نشست کی ضرورت نہیں ، گیند حکومت کی کورٹ میں ہے،میڈیا سے گفتگو
-
سعودی عرب، غلاف کعبہ کو پھٹنے اور کترنے سے بچانے کیلئے تین میٹر اونچاکر دیا گیا
-
ساڑھے 5مطالبات منظورکرنے کی باتوں میں پسپائی نہیں ،حکومت ہماری بات بالکل نہیں مان رہی ،پرویزخٹک،ہم کسی غلط مطالبے پراصرارنہیں کررہے ،ہم جانناچاہتے ہیں دھاندلی کیوں اورکیسے ہوئی اوراس سے کس کوفائدہ ... مزید
-
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ریلیف کا اجلاس،جن علاقوں سے سیلابی پانی اتر جائے وہاں نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے فوری طو رپر سروے شروع کیا جائے ، شہبازشریف کی ہدایت ،متاثرین کو ... مزید
-
لیبیا کی جیلوں میں قید226پاکستانی رہا، لیبیا میں پھنسے ہوئے پاکستانی باشندوں کی رہائی پر مناسب توجہ دی جارہی ہے،دفتر خارجہ
-
پاکستان کو سیاسی نہیں ، آبادی سے شدید خطرہ ہے ، بر طا نو ی اخبا ر ،پاکستان کئی افریقی ممالک جیسا ہے جہاں تباہ کن آبادی نے ان کی معیشت کو تباہ کردیا، پاکستان کی 2050تک زیادہ سے زیادہ آبادی 39کروڑ50لاکھ ... مزید
-
پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے کا امکان،پاکستان، بھارت کو باقاعدہ رکن بنانے پرممبر ممالک کا اتفاق، ایران کامعاملہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی وجہ سے تاخیر کاشکار
-
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کیلئے جاری فنڈز ختم ہوگئے، وزیر داخلہ نے وزیر خزانہ سے مزید 26 کروڑ مانگ لئے، وزارت خزانہ نے مزید فنڈز دینے ... مزید
-
دھرنوں کا کرشمہ، ایوان صدر کے عین سامنے اوپن ائیرحمام ، دھوبی گھاٹ،، ڈینگی وائرس کی افزائش کا بڑاخطرہ بن چکے،کہیں صابن کی جھاگ بن رہی ہے تو کہیں میل خوب رگڑ رگڑ کر اتارا جارہاہے، جگہ جگہ کھڑے پانی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.