سعودی عرب، غلاف کعبہ کو پھٹنے اور کترنے سے بچانے کیلئے تین میٹر اونچاکر دیا گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 09:17

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کعبہ کے غلاف کو زمین سے تین تین میٹر اونچاکر کے اس پر چاروں طرف دو میٹر چوڑا سفید کپڑا لپیٹ دیا ہے -ہر سال حج سیزن کے موقع پر آنے والے لاکھوں زائرین اسے پکڑ تے اور کھینچتے ہیں‘ بعض زائرین اس کے ٹکرے کاٹ لیتے ہیں یا دھاگے نکال لیتے ہیں جس کے نتیجے میں غلاف کعبہ کے خراب ہو جانے کااندیشہ ہوتا ہے -چنانچہ حفاظت کے پیش نظر غلاف کعبہ کوہر سال حج سیزن کے دوران زمین سے اونچا کر دیا جاتا ہے-حج سیزن کے اختتام پر اسے دوبارہ نیچے کر دیا جائے گا-ہر سال حج کے موقع پر یوم عرفہ یعنی9ذوالحجہ کو کعبہ کا غلاف تبدیل کر کے نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے جس پر دو کروڑ ریال لاگت آتی ہے -اس کی تیاری میں خالص ریشم اور سونے کے تار استعمال کئے جاتے ہیں -

متعلقہ عنوان :