آرمی چیف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال، پاک امریکہ دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 09:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء )آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک امریکہ دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکی فورسز کے افغانستان سے انخلاء کی صورتحال اور افغان سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کی آمد کے حوالے سے معاملات پر بھی غور کیا گیا