نوازشریف کو ہٹائے جانے کاخطرہ ہے، امریکی تھنک ٹینک، فوج کا نرم بغاوت پر خیرمقدم کیا جاسکتا ہے، وہ خارجہ پالیسی پرزیادہ کنٹرول چاہتی ہے،سی آرایس ،پاکستان میں جاری سیاسی بحران کے بھارت کے ساتھ تعلقات پر اثرانداز ہونے کاخدشہ ہے، رپورٹ

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء ) امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ نوازشریف کوعہدے سے ہٹائے جانے کے خطرات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریشنل ریسرچ سروس کی ’ جانب سے پاکستان کاسیاسی بحران“ کے عنوان سے جاری تازہ ترین رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی بحران کے بھارت کے ساتھ تعلقات پر اثرانداز ہونے کاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

سی آرایس کے جنوبی ایشیائی امورسے متعلق ماہرایلن کروسٹیڈکی جانب سے تیارہ کردہ اس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی بحران پرقابوپانے اور مظاہرین وحکومت سے مذاکرات کے لیے بطورسہولت کارفوج کی مدد طلب کی۔اس سلسلے میں کئی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اگرچہ انھوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے سویلین اداروں پر کنٹرول کااظہار نہیں کیا تواس سے وہ کمزورصورتحال میں ہیں۔کئی مبصرین کایہ بھی کہناہے کہ موجودہ سیاسی بحران نوازشریف کوکمزور کررہا ہے اورملک میں جمہوری عمل کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ مبصرین نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ فوج حکومت کابراہ راست کنٹرول حاصل کرناچا ہتی ہے۔