ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،جمہوریت میں تھرڈ ایمپائر کا تصور نہیں،۔پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،ملک میں بجلی بحران کے خاتمہ میں سیاسی جماعتوں کوکردار ادا کرنا چاہیے، طاہر حسین مشہدی

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء)ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ وزیر اعظم کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر کرنل(ر) طاہر حسین مشہدی نے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تھرڈ ایمپائر کا تصور نہیں ہے ۔

ملک میں بلدیاتی انتخابات کا حکومت فورا اعلان کرے ۔پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ملک میں بجلی بحران کے خاتمہ میں سیاسی جماعتوں کوکردار ادا کرنا چاہیے ۔عوام کے حقوق کا تمام پلیٹ فارم پر دفاع کریں گے۔ دھرنے کو ختم کریں اور غریب عوام کو سیلاب سے بحران سے نکالیں۔جمہوریت کے ساتھ ہیں اس سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی پرفارمنس میں اضافہ ہوا ہے ۔ایم کیو ایم نے تحمل و صبر برداشت کا درس ہے ہے۔ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی سازش کا ایم کیو ایم حصہ نہیں بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو اپنی مدت آئین کے مطابق مکمل کرنی چاہیے ۔جمہوریت میں تھرڈ ایمپائر کا تصور نہیں ہے ۔دنیا کی کسی جمہوریت کا تھرڈ ایمپائر کا تصور نہیں ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا تاریخ ساز کردار ہے ۔

وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے ۔ہمیں عوام کے مسائل پر بھی بحث کرنا چاہیے ۔طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر آئین کے دائرہ کار کی حدود میں ہونا چاہیے ۔ہماری جمہوریت ارتقائی مراحل سے گزررہی ہے۔صبر و تحمل کا تمام سیاسی جماعتوں کو مظاہرہ کرنا چاہیے ۔پارلیمنٹ اور آئین کو کمزور ہونے سے بچانا ہوگا ۔تمام تر معاملات آئین کے دائر کار میں ہونے چاہئیں ۔