نادرا نے موجودہ دور حکومت میں تمام حلقوں کی فنگر پرنٹس کی تصدیق کو ناممکن قرار دیدیا، انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے سات مراحل سے گزرنا پڑے گا، پہلے مرحلے میں کاونٹر فائل اور ووٹر لسٹ سیریل نمبر کے تحت وصول کی جائے گی،اتھارٹی ذرائع

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) نادرا نے موجودہ دور حکومت میں تمام حلقوں کی فنگر پرنٹس کی تصدیق ناممکن قرار دیدی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے نادرا کو سات مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ پہلے مرحلے میں کاونٹر فائل اور ووٹر لسٹ سیریل نمبر کے تحت وصول کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں کاونٹر فائل کی گنتی۔

تیسرے میں تصویر والی ووٹر فہرستوں کے ساتھ کاونٹر فائل کو میچ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

چوتھا مرحلہ اسیکنگ، ڈیجی ٹیلائزیشن ہے جس کے بعد انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل آگے بڑھتا ہے۔ ایک مرتبہ رپورٹ آنے کے بعد یہ عمل دو سے تین مرتبہ دہرایا بھی جاتا ہے۔ آخری مرحلے میں نادرا دستاویزی رپورٹ تیار کرتا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن پنجاب کے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے افضل خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افضل خان نے بے بنیاد الزامات لگائے۔ افضل خان 14 روز کے اندر معافی مانگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فضل خان نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانہ اور فوجداری کارروائی کے لیے درخواست دوں گا۔

متعلقہ عنوان :