نوازشریف سے استعفیٰ لینے کیلئے طلباء میر ے ہاتھ مضبوط کریں ،عمران خان،ایک بارتحریک انصاف کامیاب ہوجائے توسب کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کیلئے بندہوجائیگی، بجلی کابل ادانہیں کیا اورنہ ہی اداکروں گا،شریف خاندان نے شوگرمل کیلئے ایک ٹی سی پی کو281ارب روپے نہیں دیئے ،نوازشریف کااستعفیٰ لئے بغیرجدوجہد ختم نہیں کریں گے، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جدوجہد کوتیزکرنے اورحکومت پردباوٴبڑھانے کیلئے راولپنڈی ،اسلام آبادسمیت ملک بھرکے طلباء سے آزادی دھرنے کوکامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ طلباء کسی بھی جدوجہد کاہراول دستہ ہوتے ہیں ،نوازشریف سے استعفیٰ لینے کیلئے طلباء ان کے ہاتھ مضبوط کریں ،ایک بارتحریک انصاف کامیاب ہوجائے توسب کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کیلئے بندہوجائیگی، چوہدری نثارپرکرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے مگروہ مک مکے کوجمہوریت کانام دیکرخاموش ہوگئے ہیں جوقوم کے ساتھ دھوکہ ہے،شریف برادران نے اربوں روپے کی منی لانڈنگ وکرپشن کے ذریعے اپنے اثاثے بڑھائے ،بجلی کابل ادانہیں کیا اورنہ ہی اداکروں گا،شریف خاندان نے شوگرمل کیلئے ایک ٹی سی پی کو281ارب روپے نہیں دیئے جبکہ حسین نوازکالندن میں 800کروڑروپے کافلیٹ ہے اورشریف برادران نے تین سوبیس ارب روپے سرمایہ کاری کیلئے استعمال کئے ،6اگست کوفلڈوارننگ جاری ہونے کے باوجودحکومت نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے ،اسلام آبادمیں دھرنے کے شرکاء پرپولیس کی جانب سے فائرنگ میں 45مظاہرین نشانہ بنے جبکہ ماڈل ٹاوٴن میں سوکے قریب لوگوں کوگولیاں ماری گئیں ،مگرظلم کے نظام میں کسی کوانصاف نہیں مل سکتا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی اورنوازشریف نے پندرہ فیصدرزلٹ پرکس قانون کے تحت تقریرکرکے اپنے لئے واضح اکثریت کامطالبہ کیاتھااورکس سے مطالبہ کیاتھا،نوازشریف کااستعفیٰ لئے بغیرجدوجہد ختم نہیں کریں گے ۔

ہفتہ کے روزاسلام آبادمیں پاکستانی تاریخ کاسب سے بڑااجتماع ہوگااوراس روزپارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے انسانوں کاسمندردیکھناچاہتاہوں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کی شام ڈی چوک میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے اٹھائیسویں روزاپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ہفتے کے روزہم ایک قوم بن کردکھائیں گے اورہفتے کے روزتاریخ کاسب سے بڑاجشن منایاجائیگا۔راولپنڈی اسلام آبادکے طا لبعلموں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ تحریک انصاف کی جدوجہد میں حصہ ڈال کرہمارے ہاتھ مضبوط کریں ،طالبعلم کسی بھی تحریک کاہراول دستہ ہوتے ہیں ،نواز شریف اس لئے استعفیٰ دیں کیونکہ ان کے اپنے وزیرداخلہ نے اسمبلی میں کہاکہ ساٹھ سے سترفیصدووٹ غیرتصدیق شدہ ہیں ،جبکہ نوازشریف نے گیارہ مئی کورات گیارہ بجکربیس منٹ پراس وقت تقریرکی جس وقت صرف پندرہ فیصدرزلٹ آئے تھے اوراس کے بعدآراوزنے کمرے بندکرکے ووٹوں پرٹھپے لگائے اورکئی کئی گھنٹے رزلٹ روکے رکھا،اس لئے نوازشریف کوصرف اس وقت تک استعفیٰ دیناہوگاجب تک جوڈیشل کمیشن انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات مکمل نہیں کرلیتااوریہ جمہوریت کاقانون ہے ۔

عمران خان نے الزام عائدکیاکہ حکومت حالیہ سیلاب سے پیشگی باخبرتھی اورچھ اگست کوفلڈوارننگ جاری ہونے کے باوجوداس سے نمٹنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ جہازمیں بیٹھ کرسیلاب زدہ علاقوں میں فوٹوشوکروارہے ہیں اوراپنے تین سالہ پرانے جوتے رکھے ہوئے ہیں جنہیں پہن کرفوٹوبنوانے کیلئے سیلابی پانی میں کھڑے ہوجاتے ہیں ۔

ہندوستان میں بھی اتناہی سیلابی پانی آیامگروہاں انہوں نے بندبنارکھے ہیں اوراس پانی کومحفوظ بنایاگیاہے جواب ان کاکسان استعمال کریگا۔ان کاکہناتھاکہ پولیس نے ماڈل ٹاوٴن میں سوافرادکوگولیاں ماریں مگرراناثناء اللہ نے تحقیقات کرنے والے جج کوذمہ دارقراردیتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کامطالبہ کردیاہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ ملک میں ظلم کانظام ہے ،جس سے چھٹکاراحاصل کرناناگزیرہوچکاہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ن لیگ میں سارے ان پرپٹواری ہیں اورجوپڑھالکھاجاتاہے وہ آندھوں میں کاناراجاہوتاہے ،ن لیگ کے ارسطو احسن اقبال اسمبلی کے فلورپرچشمے پہن کرجھوٹ بول رہے ہیں کہ تحریک انصاف کی وجہ سے ایک ہزارارب روپے کانقصان ہوگیا۔بتایاجائے کہ تحریک انصاف کی وجہ سے کس طرح معیشتکونقصان پہنچاہے ہم تویہاں چپ کرکے احتجاج میں بیٹھے ہیں اورآج تک ایک گملابھی نہیں توڑا۔

انہوں نے الزام عائدکیاکہ شریف برادران نے شوگرملزکیلئے ٹی سی پی سے لئے گئے دوسواکاسی ارب روپے واپس نہیں کئے اورملک میں چارشوگرملوں میں سے دوشوگرملیں شریف برادران کی ہیں جبکہ برطانیہ میں حسین نوازکے پاس آٹھ سوکروڑروپے کافلیٹ ہے اورشریف برادران نے تین سوبیس ارب روپے وہاں لگارکھے ہیں ۔عمران خان نے الزام عائدکیاکہ چوہدری نثاراورچوہدری اعتزازاحسن نے ایک دوسرے کے خلاف مک مکاہونے کی وجہ سے خاموشی اختیارکی ہے ،چوہدری نثارپرکرپش کے الزامات لگائے گئے تھے مگروہ مک مکے کوجمہوریت کانام دیکرخاموش ہوگئے ہیں جوقوم کے ساتھ دھوکہ ہے ۔