ائیر چیف کی آرمی چیف سے ملاقات،آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال، آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ پلان بنانے پر اتفاق، دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے اور ان کی کمین گاہوں کو ختم کیا جائے گا، آرمی چیف کے عزم کا اظہار

جمعرات 11 ستمبر 2014 08:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2014ء) ائیر چیف مارشل طاہر رفیق کا جی ایچ کیو کا دورہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال اور آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ پلان بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے اور ان کی کمین گاہوں کو ختم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیاجس میں انہوں نے پاک فوج کے سربرہا جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں دونوں فورسز کے سربراہان نے اس بات کا عزم کیا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے دونوں سربراہان نے مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اور ڈی جی ملٹری اپریشن کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے اور ان کی کمین گاہوں کو ختم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :