سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں ، اقوام متحدہ ، ادارہ انسانی ہمدردی امورکے تعاون کار حکومت پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ترجمان

بدھ 10 ستمبر 2014 07:26

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان دوجاریک سٹیفن نے کہا کہ پاکستان میں سینکڑوں گاوٴں ڈوب گئے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ان کے انسانی ہمدردی کے امور کے ادارے کے تعاون کار حکومت پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔