عوامی تحریک سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی،آج حتمی دور ہوسکتا ہے،احسن اقبال،مذاکرات کے ذریعے معاملات کا جلد ازجلد حل چاہتے ہیں،وفاقی وزیر کی مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 ستمبر 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2014ء)حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دورہوا،وفاقی وزیر برانے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی،آج (بدھ کو )حتمی دور ہوسکتا ہے،مذاکرات کے ذریعے معاملات کا جلد ازجلد حل چاہتے ہیں،عوامی تحریک سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،معیشت کو بھی نقصان ہورہا ہے،ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے،تمام تر توجہ سیلاب متاثرین پر رکھنی چاہتے ہیں،دونوں جماعتوں کے دھرنے جلد ختم کرانا چاہتے ہیں،کوشش کر رہے ہیں آج عوامی تحریک سے مذاکرات کا حتمی دور ہو۔

متعلقہ عنوان :