عام انتخابات میں سنگین مسائل میں 35حلقوں میں مستردووٹ زائد93پولنگ سکیموں کی تبدیلی کی گئی 1600غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں،فافن ممبر کا انکشاف

منگل 9 ستمبر 2014 06:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)فافن کے ممبرسرورباری نے انکشاف کیاہے کہ 2013ء کے انتخابات میں سنگین مسائل میں 35حلقوں میں مستردووٹ زائد93پولنگ سکیموں کی تبدیلی کی گئی 1600غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں ،الیکشن کمیشن اپنے 400مانیٹرزکی رپورٹ شائع کرے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران سرورباری نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں سنگین مسائل ہیں ،35حلقے ایسے ہیں جن میں مستردووٹ کامیاب ہونے والے امیدوارکے ووٹوں سے بھی زائدہیں ،میرظفراللہ جمالی کے حلقے میں 25500ووٹ مستردہوئے اس کے علاوہ کئی حلقوں میں ووٹوں کاتناسب بہت کم ہے ۔

ڈاکٹرعبدالمالک کے حلقے میں سنگین مسائل ہیں ان کامزیدکہناتھاکہ عام انتخابات میں 1600غیرقانونی تقرریاں کی گئیں اور93پولنگ سکیم تبدیل کی گئی تھی اورہم بھی مطالبہ کررہے ہیں کہ تحقیقات ہوں لیکن آوازاٹھانے پربھی الیکشن کمیشن ٹس سے مس نہیں ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے 400مانیٹرزصورتحال کومانیٹرکررہے ہیں اورانہوں نے بھی اپنی رپورٹ میں سائل کاذکرکیاہے الیکشن کمیشن اپنے 400مانیٹرزکی رپورٹ شائع کرے۔

متعلقہ عنوان :