ایم کیو ایم کی رکن صوبائی ارم عظیم فاروقی نے اسمبلی رکنیت سے استعفٰی دیدیا،سوشل میڈیا پر اعلان

منگل 9 ستمبر 2014 06:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اسمبلی رکنیت سے استعفٰی دیدیا اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل ویب سائٹ پر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویب سائٹ پر پیغام دیا ہے کہ میں اپنے قائد الطاف حسین سے اور اپنی پارٹی سے محبت کرتی ہوں پر مفاد پرست لوگوں کے ساتھ کسی صورت میں کام نہیں کر سکتی ۔کیوں یہ مفاد پرست لوگ پارٹی کی قیادت کو اور پارٹی کو بڑی طرح بدنام کر رہے ہیں ۔سیٹ کبھی بھی میری اہمیت نہیں رہی مگر عزت کی اہمیت ضرور ہے ۔میں قائد اور اپنی پارٹی سے وفادار رہوں گی ۔انہوں پیغام میں اس بات کو بھی واضح کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی سے بھی مستعفٰی ہورہی ہیں ۔