حکومتِ جاپان کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہارِ افسوس، تعاون کی پیشکش

منگل 9 ستمبر 2014 06:55

ا سلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء) حکومتِ جاپان نے پاکستان کے شمال مشرقی علاقوں میں حالیہ ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

جاپان کی وزارتِ خارجہ کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں جاپان کی حکومت نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دِ لی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومتِ جاپان پاکستانی حکومت کی طرف سے درخواست پر سیلاب سے ہونے نقصانات اور بحالی کے کاموں میں ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :