وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب کے خط کاجواب دیدیا، مقبوضہ کشمیرمیں جانی ومالی نقصان پراظہارافسوس،ہرممکن ریلیف اوربحالی کی پیشکش

منگل 9 ستمبر 2014 06:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خط کاجواب دیدیا،خط میں مقبوضہ کشمیرمیں جانی ومالی نقصانات پراظہارافسوس اورہرممکن ریلیف اوربحالی کے کاموں پرتعاون کی پیشکش کی ہے ،خط میں کہاگیاہے کہ انہیں بھارتی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے ہمدردی اورتعاون پرشکریہ اداکیاگیاخط میں کہاگیاہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ جنوبی ایشیاء کاخطہ دنیامیں سب سے زیادہ قدرتی آفات کاخطہ ہے ،خطے میں امن اوراستحکام کے مشترکہ مقاصدکے تحت ہمیں حالیہ سیلابی صورتحال پرغورکرناچاہئے اورہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کومضبوط کرناچاہئے۔