جموں و کشمیر 60 سال بعد آنے والے قہر انگیز سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،ریاستی راجوری اودھم سمیت دیگر علاقوں میں مزید30 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد160 سے تجاوز کرگئی ۔صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ نے ریڈ الرٹ کا سائرن بجا دیا،موجودہ صورت حال سخت آزمائش اور امتحان ہے ،میر واعظ عمر فاروق

منگل 9 ستمبر 2014 06:44

جموں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)جموں و کشمیر 60 سال بعد آنے والے قہر انگیز سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،ریاستی راجوری اودھم سمیت دیگر علاقوں میں مزید30 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد160 سے تجاوز کرگئی ۔صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ نے ریڈ الرٹ کا سائرن بجا دیا۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں ہلاکت خیز سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے ریڈ الرٹ کا سائرن بجا دیا۔

وسطی کشمیر کے دو سو سے زائد دیہات زیر آب آ چکے ہیں ۔چیف انجینئر اری گیشن و فلڈ کنٹرول نے بتایا کہ دریائے جہلم میں پانی کی بہنے کی صلاحیت32 کیوسک ہے لیکن اس وقت جہلم 90 کیوسک سے بہہ رہا ہے جس کے نتیجے میں کاکہ پورہ کے مقام پر جہلم کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پلوامہ کے25 دیہات وسطی کشمیر بڈگام کے درجنوں دیہات اور سرینگر شہر کے مضافاتی علاقے اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے سرینگر میں تین رباطہ پل،ڈائنا کدل،باکدل اور فاتح کدل بند کر دیئے گئے ہیں ۔ریاستی ،راجوری،پونچھ اور دیگر علاقوں میں مزید 30 ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد160 سے تجاوز کر گئی ہے۔وادی میں سکول ،کالجز کو بند کر دیا گیا ۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فارو ق نے بارشوں اور سیلاب کے باعث جموں و کشمیر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مجلس عمل کے عہدیدار اور کارکن اور ملت کے با حوصلہ اور پرجوش نوجوان اور دیگر سرگرمیوں کو رک کر کے اسلامی اور انسانی جذبہ اخوت کے تحت آگے آ کر سیلاب متاثرین افراد کی ہر ممکن امداد کے لئے جیٹھ جائیں۔

میر واعظ نے موجودہ صورت حال کو ایک سخ آزمائش اور امتحان قرار دیتے ہوئے عوام اورخاص طور پر مسلمانوں کو تلقین کی کہ حکومت ،ایجنسیاں اور سرکاری ادارے کچھ کریں یا نہ کریں ان کو انسانی ملی جذبے کے تحت آگے آ کر غیر معمولی اور سنگین حالات کے تناظر میں بلا امتیاز ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ۔موجودہ صورت حال سخت آزمائش اور امتحان ہے۔