حکومت اور عوامی تحریک کے مذاکرات میں پیش رفت، مذاکرات آج پھر ہونگے،بات چیت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے ،امید ہے نتیجہ خیز حل نکال لیں گے،احسن اقبال ،کوشش کر رہے ہیں ہمارے تمام مطالبات مانے جائیں،رحیق عباسی

منگل 9 ستمبر 2014 06:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)حکومت اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے،مذاکرات کا اگلہ دور آج(منگل کو) پھر ہوگا،حکومتی ٹیم اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ٹیم کے رکن و وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بات چیت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے بہت پیشرفت ہوئی،انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ مذاکرات سے نتیجہ خیز حل نکال لیں گے،دونوں جماعتوں سے گزارش کرتا ہوں کہ دھرنے ختم کریں،سیلاب متاثرین کی ملکر مدد کرنی چاہئےٍ،سیلاب سے متعدد گاؤں تباہ ہوچکے ہیں،موجودہ صورتحال میں تمام تر توجہ سیلاب متاثرین پر ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے کہا کہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور اس معاملے کا حل چاہتے ہیں،کوشش کر رہے ہیں ہمارے تمام مطالبات مانے جائیں،کچھ معاملات اب بھی حل طلب ہیں،سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے،سیلاب متاثرین کی مشکلات کا احساس ہے،ہمارا دھرنا متاثرین کی مدد میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔