اسلام آبادمیں دھرنوں کی وجہ سے اربوں روپے کانقصان ہوچکاہے ، گورنرپنجاب ، حکومتی ٹیم کے تحریک انصاف سے مذاکرات تقریباًطے ہوچکے ہیں،جلدہی تحریک انصاف اپنادھرناختم کردیگی، فیصل آبادمیں آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ سے خطاب

منگل 9 ستمبر 2014 06:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء)گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاکہ اسلام آبادمیں دھرنوں کی وجہ سے اربوں روپے کانقصان ہوچکاہے ،جبکہ حکومتی ٹیم کے تحریک انصاف سے مذاکرات تقریباًطے ہوچکے ہیں اورجلدہی تحریک انصاف اپنادھرناختم کردیگی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فیصل آبادمیں آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروفاقی وزیرٹیکسٹائل عباس خان آفریدی بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آج انگریزکی حکومت ہوتی تواتنابڑاسیلاب سے نقصان نہ ہوتااوروہ اب تک پانچ سوسے زائدڈیم بناچکاہوتاہے ،مگرافسوس اس بات کاہے کہ صوبوں کے لوگوں نے اپنے دھرنوں کی وجہ سے ڈیموں کوبھرنے نہیں دیاجس سے سیلاب کی تباہ کاریاں ہورہی ہے ،اس موجودہ حالات کے باوجودپاکستان کے صنعت ترقی کررہی ہے ،اس موقع پروفاقی وزیرٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی بعض غلطیوں کی وجہ سے اسلام آبادمیں دھرنوں کی سیاست ہورہی ہے اگربروقت اقدام کرلئے جاتے توآج نوبت یہ نہ آتی ۔

اس موقع پرٹیکسٹائل سے متعلقہ سپورٹروں نے اپنے مسائل کاذکرکیاجس کوگورنرپنجاب اوروزیرٹیکسٹائل نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔