آپریشن ضرب عضب، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ،10 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ کا ذخیرہ اور پانچ گاڑیاں تباہ

منگل 9 ستمبر 2014 06:35

میران شاہ،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سے دس دہشت گرد ہلاک، اسلحہ کا ذخیرہ اور پانچ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ایک کارروائی کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بودیگان میں کامیاب کارروائی کی گئی جس میں دہشت گردوں کے زیر استعمال پانچ گاڑیاں اور اسلحہ کا ذخیرہ تباہ اور دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔