طاہر القادری کا اپنے خلا ف دائر مقدمات کا دفاع کرنے کا فیصلہ، طاہر القادری سمیت دیگر کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں بھی دائر کی جائینگی، وکلا ء سے را بطے

پیر 8 ستمبر 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت ملک کی انسداد دہشتگردی سمیت مختلف عدالتوں میں چلائے جانے والے مقدمات کا دفاع کرنے کا فیصلہ ، کئی وکلاء کو ذمہ داریاں بھی آج ( پیر ) کو سونپے جانے کاامکان ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں بھی دائر کی جائینگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عوامی تحریک نے ملک بھر میں ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر سینکڑوں کارکنان کیخلاف مختلف مقدمات کی پیروی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں عوامی تحریک کی کور کمیٹی آج (پیر) کو سینئر وکلاء کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جائینگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی کے لیے عدالتوں سے رجوع کیاجائے گا تاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کو روکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :