نریندرمودی کی سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کومددکی پیشکش ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی امداد کی پیشکش مسترد کردی

پیر 8 ستمبر 2014 07:40

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کومدد کی پیش کش کردی ہے۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم مودی نے یہ پیشکش مقبوضہ کشمیرکے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے دورے کے بعدکہی،انہوں نے آزادکشمیرمیں سیلاب سے جانی نقصان پراپنی طرف سے افسوس کااظہارکیااورکہاکہ بھارت انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرآزادکشمیرمیں سیلاب متاثرین کی ہرممکن مددکیلئے تیارہے،اورکہاکہ اگرپاکستان حکومت کوضرورت ہوتو بھارتی حکومت پاکستان کی متاثرہ علاقوں کیلئے تمام طرح کی انسانی ہمدردی کی بنیادپرمددکیلئے تیارہے۔

نریندرمودی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی طرح آزادکشمیرمیں بھی لوگ سیلابوں سے نقصانات سے دوچارہیں ،جہاں کہیں بھی ضرورت پڑی مددکریں گے، انسانی بنیادوں پرہم پاکستان کی مددکے پابندہیں۔

(جاری ہے)

ادھرآزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہد ری عبداْلمجید نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بھارتی مدد کی پیشکش مسترد کردی۔حالیہ شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے آزاد کشمیر کے علاقے بھی متاثر ہوئے ،شدید بارشوں کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں اور زمینی راستے منقطع ہوگئے، سیلابی ریلے زیر آب آئے علاقہ مکینوں نے سیلاب سے بچاوٴ کے اقدامات نہ ہونے پر دہائی دی۔

وزیراعظم آزاد کشمیرچو ہدری عبدلمجید نے گزشتہ روز بارشوں سے متا ثرہ علاقوں کا فضائی جا ئزہ لیا، وزیراعظم نے بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ سیجاں بحق ہو نے والیافراد ک کے لواحقین کوفی کس پانچ لاکھ روپیامداد دینے کا اعلان کیا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو بچانے کے لئے بند تو باندھے جارہے ہیں لیکن مٹی کے بند ،سیلاب کی رکاوٹ میں ناکام ہیں، شدید بارشوں سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے بجلی کی بحالی اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو نے والی شاہراہوں کوفوری طور پر کھو لنے کے احکامات دئیے۔چوہدری عبدالمجید نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی پیش کش کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنی بھی آفت آجائے ہماری امیدوں کا مرکز اسلام آباد ہی ہے اوراگر بھارت کچھ دینا ہی چاہتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کو آزادکردے۔